
تازہ ترین
وحدت اساتذہ ضلع چترال کا انتخابی اجلاس
چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس) وحدت اساتذہ ضلع چترال کا انتخابی اجلاس زیر صدارت ضلعی صدر غلام یوسف منعقد ہوا ۔ جس میں کثیر تعداد میں اساتذہ نے شرکت کی ۔ اجلاس میں آیندہ ضلع کی سطح پر ہونے والے آل ٹیچرز ایسوسی ایشن کے انتخابات کا جائزہ لیا گیا ۔ اورآخر میں ضلع چترال کیلئے متفقہ طور پر قاری محمد یوسف ایس ایس ٹی گورنمنٹ ہائی سکول چمرکن کو صدر ،فضل کبیر ایس ایس ٹی گورنمنٹ ہائی سکول سویر جنرل سیکرٹری ،تحصیل چترال کی صدارت کیلئے محمد نادر ایس پی ایس ٹی گورنمنٹ پرائمری سکول مغلاندہ چترال ،جنرل سیکرٹری مفتی شریف اللہ اے ٹی گورنمنٹ دارالعلوم چترال اور تحصیل مستوج کی صدارت کیلئے مفتی نور شاہدین ایس ایس ٹی گورنمنٹ ہائی سکول ریشن و جنرل سیکرٹری محبوب رسول ایس سی ٹی گورنمنٹ ہائی سکول ورکوپ کے پینل کا فیصلہ کیا گیا ۔
