تازہ ترین

دمیل میں دو افراد کو ذبح کرکے دریا برد کردیا گیا،لاشیں برآمد کرلی گئی

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس) یونین کونسل ارندو کے گاؤں کاؤتی دمیل میں دو نوجوانوں کو قتل کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق دمیل میں مبینہ طور پر جائیداد کے تنازعے میں نامعلوم افراد نے دو نوجوانوں کو ذبح کرکے دریا برد کردیا تاہم انکی لاشیں بر آمد کر لی گئی ہیں۔ مقتولین کی شناخت شفیع الرحمن ولد حکیم جان عمر 25سال اور شاہ فیصل ولد گل زمان عمر 19سال کے طور پر کی گئی ہیں۔ معلوم ہوا ہے کہ دو مقتولین چند روز قبل لاپتہ ہو گئے تھے جس پر انکے لواحقین نے مقامی پولیس کو آگاہ بھی کر دیا تھا۔ پولیس ذرائع کے مطابق مقتولین کے لواحقین کی دعویداری پر کم ازکم تین افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پولیس اور خاندانی زرائع نے اسے جائیداد کا تنازعہ قرار دیا ہے۔ دونوں لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے دروش ہسپتال پہنچایا گیا۔

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔