تازہ ترین

محکمہ ایجوکیشن چترال کے کلاس فور ملازمیں کا احتجاج اور دھرنا

چترال ( نمائندہ چترال ایکسپریس ) محکمہ ایجوکیشن چترال کے کلاس فور ملازمیں نے حکومت کی طرف سے چوبیس گھنٹے ڈیوٹی دینے کے احکامات کے خلاف چترال سیکرٹریٹ پر احتجا ج کیا اور دھرنا دیا ۔ جس میں بڑی تعداد میں ملازمین نے شرکت کی ۔ اس موقع پر کلاس فور ملازمین محکمہ ایجوکیشن چترال کے صدر محمد قاسم اور محمد نادر وغیرہ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ۔ کہ حکومت کی طرف سے تعلیمی اداروں میں سیکیورٹی کے حوالے سے چوبیس گھنٹے ڈیوٹی کے احکامات ظلم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے ۔ جسے کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ سرکاری ملازمین کی ڈیوٹی آٹھ گھنٹے پر محیط ہے ۔ اور تمام ملازمین کو اس کے عوض تنخواہ ملتی ہے ۔ اس میں کلاس فور ملازمین کا کیا قصور ہے ۔ کہ تمام ملازمین سے ہٹ کے اُن سے چوبیس گھنٹے ڈیوٹی لی جائے ۔ انہوں نے کہا ۔ چترال میں پچاس مڈل سکول مردانہ اور چالیس مڈل سکول زنانہ میں چوکیدار ہی نہیں ہیں ۔ اس میں کلاس فور کے دیگر سٹا ف ڈیوٹی دیتے ہیں ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ حکومت سیکیورٹی فراہم کرنا چاہتی ہے ۔ تو اُس کیلئے سیکیورٹی گارڈ بھرتی کرے ۔ چوکیداروں اور دیگر کلاس فور پر اضافی بوجھ ڈالنا سراسر ناانصافی ہے ۔ محمد قاسم نے کہا ۔ کہ چوبیس گھنٹے کی ڈیوٹی کی صورت میں زیادہ تر کلاس فور ملازمین اداروں کے اندر مستقل قیدی بنیں گے ۔ اور یہ ہر گز انصاف کا تقاضا نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ چترال میں محکمہ ایجوکیشن کے بارہ سو کلاس فور ملازمین اس وقت انتہائی مشکل حالات میں ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں ۔ ان پر سیکیورٹی کا اضافی بوجھ ڈالنے کے حکم پر نظر ثانی کی جائے ۔ اور اُن پر رحم کیا جائے ۔ بصورت دیگر وہ احتجاج جاری رکھنے پر مجبور ہو جائیں گے ۔

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔