تازہ ترین

ایون سولر سسٹم میں خرابی کی وجہ سے آگ بھڑک اُٹھی،چار کمرے جل کر خاکستر

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس ) چترال کے مقام ایون میں سولر سسٹم میں خرابی کے باعث علی الصبح آگ بھڑک اُٹھی ۔ جس نے دیکھتے ہی دیکھتے مہمان خانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔ جس کی وجہ سے چار کمرے جل کر خاکستر ہو گئے ۔تاہم گھر کے اندرونی مکانات کو مقامی لوگوں کی کو ششوں سے بچا لیا گیا ۔ ممبر ڈسٹرکٹ کونسل چترال رحمت الہی نے میڈیا کو بتایا ۔ کہ واقعہ نماز فجر کے وقت گاؤں تھوڑیاندہ میں نوجوان شاہد ولد شاہین کے گھر میں سولر سسٹم میں خرابی کے باعث پیش آیا ۔لیکن نمازیوں نے بروقت کاروائی کی ۔ جس سے گھر کے اندرونی حصے کو بچا لیا گیا ۔ لیکن مہمان خانے آگ کی زد میں آکر خاکستر ہو گئے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ آگ سے لاکھوں کا نقصان ہوا ہے ۔ تاہم خوش قسمتی سے انسانی جانیں محفوظ رہیں ۔

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔