پاؤر کمیٹی چترال کا ایم پی اے و پارلیمانی سیکرٹری برائے سیاحت فوزیہ بی بی کے ساتھ اہم میٹنگ۔

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس)پاؤر کمیٹی چترال کا ایم پی اے اور پارلیمانی سیکرٹری برائے سیاحت فوزیہ بی بی کے ساتھ گولین گول میں ایس ۔آر ۔ایس ۔پی کے تعاون سے ٹاون چترال کے لئے دو میگاواٹ بجلی گھر کے سلسلے میں اہم میٹنگ مقامی ہوٹل چترال میں منعقد ہوا۔اجلاس کی مہمان خصوصی ایم پی اے وپارلیمانی سیکرٹری برائے سیاحت فوزیہ بی بی تھی جبکہ صدارت خان حیات اللہ خان نائب تحصیل ناظم وصدر پاؤر کمیٹی کررہے تھے۔اجلاس میں چیئرمین پاؤر کمیٹی ناصر احمد،سینئرنائب صدر پاؤر کمیٹی صدر مسلم لیگ (ن) سب ڈویژن چترال محمدکوثر ایڈوکیٹ،کوارڈینیٹر پاؤر کمیٹی حسین احمد،عالم زیب ایڈوکیٹ،محی الدین کروچ،حاجی سعادت،حیدر نبی ،ضیاء اللہ اور میڈیا کوارڈنیٹر بشیر حسین آزاد شریک ہوئے۔سینئر نائب صدر پاؤر کمیٹی محمد کوثر ایڈوکیٹ نے متذکرہ بجلی گھر کے سلسلے میں مسلسل سست روی اور چہ مگوئیوں پر پاؤر کمیٹی اور ٹاون کے عوام کے تشویش پر تفصیلی طورپر شرکاء کو آگاہ کیا اور مطالبہ کیا کہ صوبائی حکومت اور ایم پی اے فوزیہ بی بی اس کا نوٹس لیں۔کوارڈینیٹر حسین احمد اور چیئرمین ناصر احمد نے ایم پی اے سے مطالبہ کیا کہ متذکرہ پراجیکٹ کی نگرانی کریں۔شرکاء نے 9مہینے میں منصوبہ مکمل کرنے کے اعلان اور ایک سال سے زائد کا عرصہ گذرنے پر بھی شدید تحفظات کا اظہار کیا۔مہمان خصوصی ایم پی اے فوزیہ بی بی نے شرکاء کو یقین دہانی کرائی کہ اس سلسلے میں وہ خصوصی اقدامات کرئینگی اور اس مقصد کے لئے ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ بھی اگلے دودن میں بلانے کا عندیہ دیا جس میں SRSP،ٹھیکہ دار اور دیگر زمہ داروں سمیت پاؤر کمیٹی کو بھی مدعو کرینگے۔اور ضرورت پڑنے پر متذکرہ بجلی گھر کا دورہ بھی کیا جائیگا۔مہمان خصوصی نے پاؤر کمیٹی کے کوششوں کو سراہا اور کہا کہ پاؤر کمیٹی کے کوششوں کے بدولت یہ بجلی گھر بنائی جارہی ہے۔فوزیہ بی بی نے اس سلسلے میں ہرقسم کی تعاون کی بھی یقین دہانی کرائی۔آخر میں صدر پاؤر کمیٹی خان حیات اللہ خان نے شراکاء اور مہمان خصوصی کا شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔