
تازہ ترین
حقیق الرحمن نے امپیریل کالج لندن کا سکالرشپ حاصل کیا
چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)حقیق االرحمان ولد فضل الرحمان ساکنہ سنگور لوٹ دہ چترال نے لندن سکول آف فزکس (امپیریل کالج لندن)کا سکالر شپ حاصل کیا ۔حقیق الرحمن سکالر شپ پہ امپیریل کالج لندن سے گریجویشن کریگا۔حقیق الرحمان چترال ماڈل کالج میں سکنڈ ائیر پری کا طالب علم ہے۔وہ پہلا چترالی اسٹوڈنٹ ہے جس نے یہ اعزاز حاصل کیا۔ اُنہوں نے اپنی کامیابی کو اساتذہ کی محنت اور والدین کی دعاووں کا نتیجہ قرار دیا۔وہ ایزی فزکس ریفرنس بوکز کے مصنف فداالرحمان کا چھوٹا بھائی ہے۔
