تازہ ترین

چترال 4×4کلب ایڈونچیریل کی طرف سے جیپ ریلی نکالی گئی

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس) چترال میں چترال فوربائی فور کلب ایڈونچریل کی طرف سے جیپ ریلی نکالی گئی جو کہ چترال بائی باس سے شروع ہوکر بلچ اور چھاونی سے ہوتے ہوئے واپس بائی پاس پر اہتمام پذیر ہوا۔ریلی کا مقصد چترال میں ٹوررزم کو پروموٹ کرنا اور چترال کے پوشیدہ مقامات تک سیاحوں کی رسائی ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ریلی کو لیڈ کرنے والے شیخ فاروق اقبال نے کہا کہ ہمارا مقصد چترال کے نوجوانوں کو منشیات سے دور رکھکر مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کرنا اور چترال کے پوشیدہ مقامات تک سیاحوں کی رسائی ہے۔اُنہوں نے کہا کہ ممبر شپ کے خواہشمند حضرات فارم حاصل کرنے کے لئے بائی پاس روڈ پر ہمارے دفتر سے رابطہ کرسکتے ہیں۔ریلی میں 15فوربائی فور گاڑیوں نے حصہ لیا۔ریلی میں کلب کے بانی افتاب احمد شاہ صدر،سنگین علی غازی نائب صدر،ہمبل محبوب جنرل سیکرٹری اور شیخ فاروق اقبال خزانچی نے بھی شرکت کی۔

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔