تازہ ترین

اس سال جشن شندور اپنی اب و تاب سے منعقد ہوگی۔وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ الرحمن

اسلام آباد(نمائندہ چترال ایکسپریس) مادردی زبانوں کے عالمی دن کے موقع پر ایپاک اور ایس ڈبلیو او کے اشتراک سے تین روزہ ثقافتی پروگرامات کے اہتمام پر خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ الرحمن نے کہا کہ اس سال جشن شندور اپنی اب و تاب سے منعقد ہوگی۔اُنہوں نے کہا کہ چترال انتظامیہ کے ساتھ ملکر شندور پولو ٹورنمنٹ شایان شان طریقے سے منایا جائیگا۔اور گلگت اور چترال کے درمیان فاصلے پیدا کرنے والوں کی حوصلہ شکنی کی جائیگی۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ مشترکہ ثقافت کو فروغ دینے کے لئے گلگت بلتستان حکومت فنڈ اور ماحول فراہم کریگی۔جوکہ عوام کو ایک دوسرے کے قریب لانے میں اہم کردار ادکریگا۔چترال پرُامن علاقہ ہے ،گلگت میں بھی اللہ کے فضل وکرم سے حالات پہلے سے بہت بہتر ہے۔اُنہوں نے پروگرام ارگنائزر کے ساتھ ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔پروگرام اوپن ائیر ٹھیٹر شکرپڑیا ں میں منعقد ہوئی۔تین روزہ اس پروگرام میں چترال کی نمائندگی بھرپورانداز میں منصور علی شباب،محمد ولی،عجاب اور دلکش نے کی۔جبکہ ذاکر زخمی بھی اُن کے ہمراہ موجود تھے۔

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔