تازہ ترین

یوتھ کونسلرز کوہرحال میں اُن کے حصے کاترقیاتی فنڈزمہیاکرکے نوجوانوں کے مسائل حل کیے جا ئیں۔یوتھ کونسلرز

چترال( نمائندہ چترال ایکسپریس )ڈسٹرکٹ یوتھ ممبرعبدالوہاب کی صدارت میں چترال بھرسے منتخب یوتھ کونسلرزکااجلاس مقامی ہوٹل چترال میں منعقد ہوا جس میں کثیرتعداد میںیوتھ کونسلرزنے شرکت کی ۔اجلاس میں وی سی چیئرمینوں اوردیگر ممبران کی جانب سے ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے یوتھ ممبران کونظراندازکرنے اوران کے حصے کے فنڈزسے انہیں محروم رکھنے پر شدید الفاظ پر تنقید کی گئی ۔اورکہاگیاکہ ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے یوتھ ممبران سے مشاورت کے بغیران کے حصے کے فنڈز اپنی مرضی سے خرچ کرنے کی ہرگزاجازت نہیں دی جائے گی۔اجلاس میں کہاگیاکہ ایک منظم منصوبہ بندی کے تحت نوجوانوں کے مسائل کے حل کی راہ میں روڑے اٹکائے جارہے ہیں جوکہ نوجوانوں کے حقو ق پر ڈاکہ ڈالنے کے مترادف ہے ۔اگراس طریقے سے نوجوانوں کے استحصال کاسلسلہ جاری رہا توچترال کے تمام نوجوان اپنے حقوق کیلئے میدان میں نکل آئیں گے ۔اورچترال سے منتخب ہونے والے جملہ ممبران احتجاجا مستعفی ہونے پرمجبورہوجائیں گے ۔اجلاس میں وزیراعلیٰ پرویزخٹک ،وزیربلدیات عنایت اللہ خا ن اورڈسٹرکٹ ناظم حاجی مغفرت شاہ سے جنرل کونسلروں کی جانب سے اس زیادتی کانوٹس لینے اوریوتھ کونسلرز کوہرحال میں اُن کے حصے کاترقیاتی فنڈزمہیاکرکے نوجوانوں کے مسائل حل کرنے کا مطالبہ کیا گیا ۔انہوں نے کہاکہ جنرل کونسلرز کوفنڈزکی تقسیم میںیوتھ ممبران کومکمل اعتماد میں لیکرکام کرنے کاپابندبنایاجائے۔تاکہ نوجوانوں کے نمائندہ ممبران نوجوانوں کی ضروریات اورترجیحات کوپیش نظررکھتے ہوئے منصوبے ترتیب دے سکیں۔اجلاس میں صوبائی حکومت کی جانب سے نوجوانون سے متعلق واضح پالیسی ترتیب نہ دینے پر بھی افسوس کااظہارکیاگیا۔اورمطالبہ کیاگیا کہ حکومت نوجوانوں کے حوالے سے اپنے بلند بانگ دعووں کو عملی جامہ پہناکرنوجوانوں کے مسائل کی حقیقی حل کی جانب قدم اٹھائے ،محض خوش کن اعلانات اورطفل تسلیوں سے نوجوانوں کوفریب کاشکارنہ بنادیاجائے۔اجلاس میں چترال ٹاون میں سرکاری فنڈز سے زیرتعمیریوتھ کمپلیکس کی تعمیرجلدازجلد کرنے اوریوتھ نمائندوں کی اس کثیرالمقاصد منصوبے کی تعمیرمیں تاخیراوراس حوالے سے بعض شکوک شبہات کاجائزہ لینے کابھی مطالبہ کیاگیا۔



اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
اظهر المزيد

مقالات ذات صلة

اترك تعليقاً

إغلاق