تازہ ترین

کمانڈنٹ چترال سکاوٹس کرنل نظام الدین شاہ کا سیلاب اور زلزلہ سے متاثرہ گاوٗں عشریت کا دورہ

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس ) کمانڈنٹ چترال سکاوٹس کرنل نظام الدین شاہ نے گزشتہ روز چترال کے سیلاب اور زلزلہ سے متاثرہ گاوٗں عشریت کا دورہ کیا ۔انہوں نے اس موقع پر مختلف اداروں کی طرف سے چترال سکا وٹس کو فراہم کردہ مختلف سامان جن میں رضائیاں ،ساما ن کراکری ، گرم کپڑے، بنیان اور فوڈ پیکیچز شامل تھے عشریت کے500 متاثرین خاندان میں تقسیم کئے ۔اس مو قع پر خطاب کرتے ہوئے کرنل نظام ا لدین شاہ نے متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا چترال سکاوٹس اور پاک فوج کی طرف سے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایامتاثرین نے کمانڈنٹ چترال سکاوٹس کی طرف سے ہمدردی اور امدادی سامان کی فراہمی پر ان کا شکریہ ادا کیا اور سیلاب و زلزلے میں چترال سکاوٹس کی طرف سے کئے جانے والے اقدامات کی تعریف کی یہ بات قابل ذکر ہے کہ کمانڈنٹ چترال سکاوٹس کی طرف سے چترال کے دیگر متاثرہ علاقوں لاسپور ،کوراغ،شیشی کوہ ،مدک لشٹ ، اورسون اور ارندومیں بھی اس نو عیت کے سامان سیلاب اور زلزلہ سے متاثرہ لو گوں میں تقسیم کئے گئے ہیں اور سلسلہ جاری ہے۔

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔