تازہ ترین

چترال کو ہمیشہ کے لئے امن کا گہوارا رکھنے کو پولیس ہرقیمت پر یقینی بنائے گی۔ڈی پی او چترال

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس) ڈسٹرکٹ پولیس افیسر چترال آصف اقبال مہمند نے کہا ہے کہ پولیس ڈیوٹی کی انجام دہی میں ایمانداری او ر احساس ذمہ داری سمیت ڈسپلن پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور چترال کو ہمیشہ کے لئے امن کا گہوارا رکھنے کو پولیس ہرقیمت پر یقینی بنائے گی اور اس سلسلے میں پولیس کا ہر افسر اور جوان کو اپنی اپنی ذمہ داری احسن طریقے سے نبھانا چاہئے۔ جمعرات کے روز ڈسٹرکٹ پولیس لائن میں پولیس دربار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے افسران اور جوانوں پر زور دیا کہ وہ پولیس کو ایک بہترین ادارے کے طورپر پیش کرنے اور اس کے پلیٹ فارم سے عوام کی خدمت میں کوئی کوتاہی کا مظاہرہ نہ کریں جبکہ شفافیت اور ایمانداری اس کے اہم اجزاء ہیں کیونکہ پولیس ایک ایسا ادارہ ہے جہاں بہت چھوٹے پیمانے پر بھی کریشن مخفی نہیں رہ سکتی ۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پولیس فورس کے افسران اور جوانوں کے انفرادی اور اجتماعی مسائل کو حل کئے جائیں گے تاکہ وہ دلجمعی اور اطمینان قلب کے ساتھ اپنے فرائض انجام دے سکیں۔ اس سے قبل افسران اور جوانوں نے اپنے اپنے مسائل ڈی پی او کے سامنے بیان کیے جن میں بعض کے حل کے لئے موقع پر ہی احکامات جاری کئے گئے ۔ اس موقع پر ایس پی انوسٹی گیشن شیر احمد کے علاوہ ایس ڈی پی اوز ظفر احمد، عبدالستار اور خالد خان بھی موجود تھے۔

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔