تازہ ترین

صوبائی حکومت نے صوبے میں مضبوط بلدیاتی نظام یقینی بنایا۔ عنایت اللہ

پشاور(نمائندہ چترال ایکسپریس)خیبرپختونخواکے سینئر وزیر برائے بلدیات ودیہی ترقی عنایت اللہ خان کے زیر صدارت کمیونٹی ڈرائیون لوکل ڈویلیمپنٹ (سی ڈی ایل ڈی) کاایک اجلاس پشاورمیں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری محمد اعظم خان ،سیکرٹری بلدیات سید جمال الدین شاہ ، پراجیکٹ کے نمائندوں کے علاوہ خزانہ ،منصوبہ بندی وترقیات اوراے جی آفس کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں سی ڈی ایل ڈی کے بارے میں تفصیلی غور وخوص ہوا اوراجلاس کوبتایا گیا کہ اس سلسلے میں ملاکنڈ ڈویژن کی تعمیر وترقی کے لئے منظور شدہ پراجیکٹس کی تعداد 562ہے جبکہ 192 پراجیکٹس کے معاہدوں پر پہلے ہی دستخط ہوچکے ہیں۔ اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ سی ڈی ایل ڈی کے پراجیکٹس کے لئے فنڈز کی فراہمی کے سلسلے میں سمری جلد ہی وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کو بھیجی جائے تاکہ پراجیکٹ کے تحت ترقیاتی سکیموں کو بروقت شروع کیا جاسکے اور ملاکنڈ ڈویژن کے لوگ مستفید ہوسکیں۔اجلاس کو صوبائی وزیر بلدیات نے بتایا کہہ ہمیں کمیونٹی کی پراجیکٹس میں شراکت اورشہریوں کو بااختیار بنانے کی افادیت کابخوبی اندازا ہے اس لئے موجودہ صوبائی حکومت نے صوبے میں ایک مضبوط بلدیاتی نظام یقینی بنایا اور ملاکنڈ ڈویژن کی تعمیر وترقی کے لئے سی ڈی ایل ڈی پراجیکٹس پر عمل درآمد یقینی بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے جس کا دائرہ بعد میں صوبے کے دیگر پسماندہ علاقوں تک بھی بڑھا یاجائیگا۔

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔