ڈی سی چترال اور اے سی مستوج چترال جیسے پسماندہ علاقے کی بھر پور خدمت کررہے ہیں۔عمائدین اویر کا پریس کانفرنس

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس) ویلج کونسل پختوری اویر کے ناظم سید محمد خان ، کونسلر مجیب الرحمن ، امین الحق اور دوسروں نے عرصہ دراز سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار چترال بونی روڈ کی مرمت اور تجاوزات کو ہٹانے پر ڈپٹی کمشنر چترال اسامہ احمد وڑائچ اور اسسٹنٹ کمشنر مستوج حمید اللہ خٹک کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیاہے۔ جمعہ کے روز چترال پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ پہلی دفعہ حکومت نے انتہائی فرض شناس اور ایماندار افیسران کی تعیناتی کی ہے ۔ جو چترال جیسے پسماندہ علاقے کی بھر پور خدمت کررہے ہیں۔ عوام چترال انکی کارکردگی سے مطمین ہیں۔ انھوں نے صوبائی حکومت سے اپیل کی کہ مذکورہ افیسران کی حوصلہ افزائی کی جائے اور ان کو چار سال تک چترال میں رکھا جائے۔ تاکہ چترال کے عوام کے مسائل کم ہوسکیں۔کیونکہ ترقیاتی کاموں میں انکی دلچسپی اور عوام کے ساتھ اُن کا سلوک قابل تعریف اور قابل ستائش ہے

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔