تازہ ترین

سینیٹراقبال ظفر جھگڑا کو گورنر خیبر پختونخواہ مقر رکرنے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس) مسلم لیگ (ن) کے صوبائی نائب صدرفضل الرحیم ایڈوکیٹ اور مسلم لیگ (ن) ضلع چترال کے جنرل سیکرٹری صفت زرین چارویلو نے اپنے ایک اخباری بیان میں اقبال ظفر جھگڑا کو خیبر پختونخواہ کے لئے گورنر نامزد کرنے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے اور کہا ہے کہ اقبال ظفر جھگڑ ا پاکستان مسلم لیگ (ن) کے دیرینہ اور وفادار کارکن رہا ہے۔وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے اُن کو گورنر نامزد کرکے ایک اچھا فیصلہ کیا ہے۔اُنہوں نے اس اُمید کا اظہار کیا کہ نامزد گورنر صوبہ خیبر پختونخواہ اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر صوبے کی بہترین خدمت کرینگے۔مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں نے نئے گورنر سے چترال میں بچے اور بچیوں کے لئے ایک الگ یونیورسٹی کے قیام میں اپنا کردار اداکرنے کا مطالبہ کیا۔اُنہوں نے اس اُمید کا بھی اظہار کیا کہ نامزد گورنر اپنے حلف اُٹھانے کے فوراً بعد چترال کا دورہ کرینگے۔

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔