850گھرانوں کے لئے 450 سولرسسٹم دیناناانصافی ہے وی سی ناظمین اور عمائدین ریشن کااجلاس

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس)گذشتہ روزمعتبرارت اورممبران ویلج کونسل ریشن کامشترکہ ہنگامی اجلاس زیرصدارت وی سی ناظم شہزادہ منیر ریشن میں منعقدہوا۔جس میں وی سی ناظم شہزادہ منیر،نائب ناظم نصیراللہ ،کونسلرڈاکٹراقبال،محمداسحاق ،محمدعلی یوتھ کونسلرانیس الرحمن اورمعتبرارت میں سابق یوسی ناظم امیراللہ ،ابوللیث رامدسی،جناح منیجر،جعفر،خواجہ نظام الدین ایڈوکیٹ ،پیر سردارحسین گرین لشٹ،(ر)صوبیدارمیجرکاکاجان،رحمت نادر،(ر)صوبیدارامیرالدین ،(ر)کیپٹن میربہادرخان،دنیار مراد،سعادت زئیت اوردیگرنے صوبائی حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ روشنی ہرانسان کی بنیادی ضرورت ہے اس ضرروت کوکومدنظررکھتے ہوئے صوبائی حکومت خیبرپختونخوا سولرسسٹم فراہم کررہی ہے جوکہ ایک احسن اقدام ہے ،چونکہ اب یہ بات بھی ہمارے دانش میںآچکی ہے کہ تحصیل انتظامیہ مستوج اپنی من مانی کرکے ریشن علاقہ کے لئے 450عدد سولرسسٹم فراہم کررہی ہے جوکہ علاقے کی آبادی سے ایک گناکم ہے ۔ صوبائی حکومت کی طرف سے سولرسسٹم مہیا کرناپاؤرہاوس ریشن کی ہرگزنعیم البدل نہیں ہے کیونکہ پاؤرہاوس کئی سالوں سے سب ڈویژن مستوج کے اکثرتی علاقوں کوسستی بجلی مہیاکررہی تھی گذشتہ سیلاب سے پورے چترال میں علاقہ ریشن سب سے زیادہ متاثرہواہے اوراس علاقے کے عوام بشمول بجلی کئی ایک بنیادی ضرورتوں سے محروم ہوئے ہیں اُنہوں نے کہا کہ ہم اہلیاں ریشن تحصیل انتظامیہ مستوج سے بھرپورمطالبہ کرتے ہیں کہ سولرسسٹم کی فراہمی میں دوسرے علاقوں کی نسبت علاقہ ریشن کوترجیح دی جائے ۔انہوں کہاکہ ہم تحصیل انتظامیہ کے تقسیم کے فارمولے کوبھی ردکرتے ہیں کیونکہ یہ ایک استحصال فارمولہ ہے ویلج کونسل ریشن کے ہرگھرکوسولرسسٹم فراہم کیاجائے تاکہ عوام میں انصاف ہو اورکوئی بھی روشنی کی سہولت سے محروم نہ رہے اگرایک گھربھی بجلی سے محروم رہ گیا تووی سی ریشن کے عوام احتجا ج کرنے پر مجبورہوں گے جس کی تمام ترذمہ داری تحصیل انتظامیہ پرعائدہوگی۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔