تازہ ترین

نوجوانوں کوجے آئی یوتھ ممبربنانے کے لئے ماہ مارچ میں پورے چترال میں منظم مہم چلائی جائے۔جے آئی چترال

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)جماعت اسلامی ضلع چترال کے ضلعی امیرمولاناجمشیداحمد،امیرتحصیل چترال عتیق الرحمن،قاری سلامت اللہ،سابق تحصیل امیرہدایت اللہ اورجے آئی یوتھ کے ضلعی سربراہ وجہہ الدین نے چترال پریس کلب میں ایک پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ معاشرے میں نوجوانوں کی اہمیت اورانقلاباتِ زمانہ میں ان کے کردارکونظرانداز کرناممکن نہیں جبکہ پاکستان میں آبادی کابیشترحصہ ہونے کی بناپرنوجوانوں کی اہمیت مزید بڑھ جاتی ہے ۔لہذااس طبقے کوساتھ ملائے بغیرکسی بھی شعبے میں انقلاب برپاکرناامرمحال ہے ۔دوسری طرف وطن عزیزمیں ایک منظم منصوبہ بندی کے تحت نوجوان نسل کوالحاد اوربے دینی کی طرف لے جانے کی کوشش ہورہی ہیں،ایک اندازے کے مطابق بڑی تعداد میں نوجوان الحادی سازشوں کاشکار ہوچکے ہیں اوراس میں بڑی تیزی سے اضافہ ہوتاجارہاہے جوکہ مستقبل میں نظریہ پاکستان کیلئے شدید خطرہ ثابت ہوسکتے ہیں نوجوانوں کی اسی اہمیت اورانقلاب کے لئے ان کے ناگزیرکرداراورالحادی سازشوں کاراستہ روکنے کے لئے جماعت اسلامی پاکستان نے جے آئی یوتھ کے نام سے نوجوانوں کی قوت کویکجاکرکے مثبت پہلووں میں اس کوکام میں لانے کافیصلہ کرچکی ہے ۔اُنہوں نے کہا کہ اس حوالے سے مختلف پروگرامات کے ذریعے نوجوانوں کوان کی اہمیت اورمعاشرے کے بناؤاوربگاڑمیں ان کے کردارسے آگاہی دلانے کے ساتھ ساتھ دین اسلام کے ساتھ ان کے تعلق کوبرقراررکھنے کی کاوشوں کے علاوہ ان کے رجحانات اورضرورت کے مطابق ان کے مسائل کے حل کے لئے بھی مربوط اورمنظم آوازاُٹھائی جائے گی۔نوجوانوں کوجے آئی یوتھ ممبربنانے کے لئے ماہ مارچ میں پورے چترال میں منظم مہم چلائی جائے گی ضلعی سطح پرپہلے ہی تنظیم عمل میں لائی گئی ہے اوروجہہ الدین کوجے آئی یوتھ کاضلعی صدرمقررکردیاگیاہے،انہوں نے مزیدکہاکہ 18سال سے 35کے نوجوانوں کوممبرشپ دی جائے گی اورچترال کے 24یوسیزمیں12000ممبرشپ کرنے کی آڈرملی ہے فی یوسی 500کے حساب سے ممبرشپ کی جائے گی۔

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔