تازہ ترین

الرحیم ویلفیئر سوسائٹی کی تقریب حلف برادری

گرم چشمہ (نمائندہ چترال ایکسپریس) الرحیم ویلفیئر سوسائٹی وادی لٹکوہ میں عرصہ 24 سال سے فلاحی کاموں میں مصروف عمل ایک فلاحی ادارہ ہے جو اپنی قیام سے لے کر آج تک کسی بھی بیرونی امداد کے بغیر علاقے میں فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہے، 29 فروری 2016 کو الرحیم ویلفیئر سوسائٹی کے نئے کابینہ کی تقریب حلف برداری کا انعقاد کیا گیا جس میں ایم پی اے سابق صوبائی وزیر سلیم خان اور علاقے کے تمام وی سی ز کے چیئرمین صاحبان نے شرکت کی جن میں بیگوشٹ وی سی کے چیئرمین نظارشاہ اور اویرک وی سی کے چیئرمین افسر خان اور علاقے کے تقریباً تمام سرکردہ سیاسی رہنما شامل تھے،تقریب کا آغاز باقاعدہ تلاوت کلام پاک سے ہوا، نومنتخب صدر الرحیم ویلفیئر سوسائٹی شمس الرحمن نے اپنی تقریر میں سوسائٹی کے اغراض و مقاصد سے حاضرین کو آگاہ کیا اور سوسائٹی کے آئندہ کے لائحہ عمل کے بارے میں کہا کہ ہم الرحیم ویلفئیر سوسائٹی کے ذریعے پورے ضلع چترال میں فلاحی کام کرنا چاہتے ہیں اس سلسلے میں ہم بہت جلد چترال شہر میں اپنا باقاعدہ آفس کھولنے جارہے ہیں، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بیگوشٹ وی سی کے چیئرمین نظارشاہ نے کہا کہ الرحیم ویلفیئر سوسائٹی کے فلاحی اور صحت مند معاشرے کے قیام کے لئے کھیلوں کے فروغ کے لئے کئے گئے کاموں کے بارے میں وہ اپنی سکول لائف سے سنتے اور دیکھتے آرہے ہیں، انہیں خوشی ہے کہ الرحیم ویلفیئر سوسائٹی اپنی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے آج بھی فلاحی کاموں میں سب سے فعال کردار ادا کررہا ہے اور آج گرم چشمہ کے تمام وی سی ز کے چیئرمین صاحبان کی یہاں موجودگی اس بات کا غماز ہے کہ الرحیم ویلفیئر سوسائٹی علاقے میں ایک جانا پہچانا نام ہے، ہم امید رکھتے ہیں کہ الرحیم ویلفئیر سوسائٹی اپنی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے ہم نئے منتخب ہونے والے سیاسی قائدین کے ساتھ بھی فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے گا، اویرک وی سی کے چیئرمین افسر خان نے بھی سوسائٹی
کے فعال کردار کو سراہا اور ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کرائی، ایم پی اے سلیم خان سوسائٹی کے کردار کا تفصیلی جائزہ پیش کیا انہوں نے کہ وہ خود اس فلاحی ادارے کے بانی ممبران میں سے ہیں اس لئے الرحیم ویلفئیر سوسائٹی نے آج تک جو کردار فلاحی کاموں میں ادا کیا ہے وہ ان کا ذگر اکثر بڑے پیمانے کے میٹنگز میں کرتے ہیں، الرحیم ویلفیئر سوسائٹی جیسے فعال اداروں کی ہمارے علاقے کو شدید ضرورت ہے اس لئے میں نئے منتخب ہونے والے کابینہ کو مبارک باد پیش کرتا ہوں اور امید رکھتا ہوں کہ وہ سوسائٹی کے سابقہ روایات کو برقرار رکھنے کی بھر پور کوشش کریں گے، ااُنہوں نے کہا بہت جلد ہم گرم چشمہ روڈ کی پختوری سائیڈ سے تعمیر کی منظوری لیں گے، اس کے بعد گرم چشمہ روڈ کی بندش کا مسئلہ ہمیشہ کے لئے ختم ہوجائے گا اور گرم چشمہ کے لاکھوں لوگ اس سے مستفید ہوں گے ان کے دور اقتدار میں چترال میں ریکارڈ ترقیاتی کام ہوئے ہیں اس سے پہلے کسی بھی منتخب نمائندے کے دور میں صحت، تعلیم اور دوسرے شعبوں میں اتنے ترقیاتی کام نہیں ہوئے ا نہوں نے الرحیم ویلفئیر سوسائٹی کے فعال کردار کو برقرار رکھنے کے لئے اپنی طرف سے ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کرائی، تقریب کے آخر میں محمد خان نے تقریب میں شرکت کرنے پر تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔


اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

متعلقہ مواد

اترك تعليقاً

إغلاق