تازہ ترین

ضلع کونسل کے اجلاس میں جے یو آئی کے خاتون رکن کونسل نے ممتاز قادری کے لئے فاتحہ خوانی کرائی

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس) ضلع کونسل چترال کے دوروزہ اجلاس کے آخری روز سلمان تاثیر کے قتل پر پھانسی کی سزا پانے والے ممتاز قادری کے لئے خصوصی فاتحہ خوانی کرائی گئی۔ تفصیلا ت کے مطابق بدھ کے روز اجلاس کے دوسرے دن وقفے کے بعدجب اجلاس دوبارہ شروع ہوئی تو فوراً جمعیت علماء اسلام کے خاتون رکن ضلع کونسل نگہت پروین نے ایوان کی توجہ شہید ناموس رسالت ؐ ممتازقادری کے لئے خصوصی فاتحہ خوانی کی طرف دلائی اور مطالبہ کیا کہ شہید کے لئے خصوصی فاتحہ خوانی کرائی جائے جاسکے بعدمیں کنونیئر مولانا عبدالشکور نے اجتماعی دعا کا کہا جس پر جے یو آئی کے مولانا قاضی فتح اللہ نے فاتحہ خوانی کرائی۔ فاتحہ خوانی کے بعد ایوان سے مختصر خطاب کرتے ہوئے جے یو آئی کے خاتون رکن ضلع کونسل نگہت پروین نے کہا ہونا تو یہ چاہئے تھا کہ عاشق رسول ؐ اور شہید ناموس رسالت ؐ ممتاز قادری کیلئے ایوان کے اجلاس کے پہلے ہی روز خصوصی فاتحہ خوانی کرائی جاتی مگر میں کل کے اجلاس کے دونوں سیشن میں انتظار کرتی رہی ، آج بھی صبح کے سیشن میں منتظر رہی کہ شاید اس حوالے سے کاروائی ہو مگرشہید کے لئے فاتحہ خوانی نہ کرنے پر مجبوراً مجھے اس معززایوان کی توجہ اس جانب دلانی پڑی۔

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔