تازہ ترین

وفاقی حکومت توانائی بحران کے حل میں ناکام ہو چکی ہے۔ظفریاب خان

پشاور (نمائندہ چترال ایکسپریس)پاکستان تحریک انصاف متحدہ عرب امارات کے سابق صدر اور انٹر پارٹی الیکشن میں صوبائی صدارت کے امیدوار ظفر یاب خان نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت توانائی بحران کے حل میں ناکام ہو چکی ہے ملکی ترقی کے دعویدار پاکستان کو عالمی قرضوں میں جان بوجھ کر ٹھونس رہی ہے پختونخوا میں باہر سے آنے والے انوسٹرز کو این او سی جاری نہ کرنا زیادتی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ینگ انجینئرز سے ملاقات میں کیا انہوں نے کہا کہ انڈسٹریل ترقی کیلئے توانائی کے بحران پر قابو پانے کی اشد ضرورت ہے دوسرے ممالک پر انحصار کرنے کے بجائے پاکستان میں موجود ریسورسز پر سرمایہ کاری کرتے تو اب تک تونائی بحران قابو میں آ چکا ہو تا انہوں نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ نواز شریف توانائی بحران کے حل کیلئے سنجیدہ نہیں پختونخوا میں توانائی کے شعبہ میں باہر سے آنے والے انوسٹرز کو وفاقی حکومت کی جانب سے این او سی کے حصول میں مشکلات پیدا کرنا کے پی کے اور پاکستان کے عوام کیساتھ زیادتی ہے

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔