یوتھ کونسلر ریشن کی طرف سے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی پر ڈی سی اور ڈی پی او کو خراج تحسین۔

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس) انیس الرحمن یوتھ کونسلر ریشن نے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ چترال خاصکر میرے یوسی ریشن میں منشیات فروشوں کے خلاف ڈی سی چترال اُسامہ احمد وڑایچ اور ڈی پی او آصف اقبال مہمند کی طرف سے اقدامات قابل تعریف ہے جس کے لئے میں عوامِ ریشن کی طرف سے ڈی سی اور ڈی پی او چترال کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔اُنہوں نے کہا کہ منشیات فروشوں کی وجہ سے چترال کے نوجوانان تباہی کی طرف جارہے ہیں۔اگر اب بھی ان سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائی نہ ہوتی تو یہ لوگ ہمارے معاشرے کو تباہ کرتے۔انیس الرحمن نے کہا کہ بحیثیت یوتھ کونسلر علاقہ میں اس لعنتی کاروبار کو ہمیشہ ہمیشہ کیلئے ختم کرنے میں پولیس کے ساتھ پورا تعاون کرنے کے لئے تیار ہوں اور اس وقت تک چھین سے نہیں بیٹھونگا جب تک ہمارے وی سی سے منشیات فروشی اور شراب فروشی کا ہمیشہ کے لئے قلع قمع نہیں ہوتا۔اُنہوں نے امُید کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ڈی سی چترال اُسامہ احمد وڑائچ اور ڈی پی او چترال آصف اقبال مروت ضلع چترال میں سماج دشمن عناصروں سے کوئی نرمی نہیں کرینگے اور اُن کو ایسے سزا دلوائینگے کہ وہ آئیندہ کبھی بھی ہمارے نوجوانان کے زندگیوں کے ساتھ کھلنے کی جرء ت نہ کرسکیں۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔