تازہ ترین

ناقص صفائی اور مضر صحت مرغی فروخت کرنے والوں کو پکڑ لیا گیا

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس) ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر چترال سید مظہر علی شاہ نے ایک کاروائی کے دوران ناقص صفائی اور مضر صحت مرغی فروخت کرنے والے مرغی فروشوں کودھر لیا۔ کاروائی کے دوران کم از کم پانچ مرغی فروشوں کے خلاف قانونی کاروائی کی گئی، انکے دوکانیں سیل کرکے بھاری جرمانہ کیا گیا۔ مذکورہ مرغ فروش مضر صحت مرغی فروخت کر رہے تھے۔ سید مظہر علی شاہ نے میڈیا کو بتایا کہ یہ دوکانیں اس وقت تک سیل رہینگی جب تک دکان مالکان اسٹمپ پیپر پر لکھ کر نہ دیں کہ وہ آئندہ ایسے غلطی کا ارتکاب نہیں کرینگے۔ انہوں نے بتایا کہ بھاری مقدار میں ذبح شدہ مضر صحت مرغیوں کو تلف کر دیا گیا ۔ دوسری طرف عوامی حلقوں نے انتظامیہ کی طرف سے ان کاروائیوں کی تعریف کی ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ یہ سلسلہ نہیں رکنا چاہئے ۔

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔