
چترال کے ہونہار طلبہ و طالبات کا یونیورسٹی آف ورلڈ کالجز میں داخلے کے انٹرویو کے لیے سلیکشن
نمائندہ(چترال ایکسپریس) چترال کے 20 طلبہ و طالبات کا یونیورسٹی آف ورلڈ کالجز میں داخلے کے انٹرویو کے لیے سلیکشن ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق انٹرویو کے لیے سلیکشن ہونے والی 15 طالبات کا تعلق آغا خان ہاِئیر سیکنڈری اسکول کوراغ سے ہے جبکہ 4 طلباء آغا خان ہائیر سیکنڈری اسکو ل سین چترال اور ایک طالبہ کا تعلق جی ڈی لینگ اسکول اینڈ کالج سے ہے ۔
یاد رہے یو نیورسٹی ورلڈ کالجز پوری دنیا میں 14 کالجوں کا ایک مجموعہ ہے ۔جہاں 16 سے 20 سال کی عمر کے نوجوان دو سال کے لیے یک جا ہوتے ہیں ۔تاکہ وہ انٹرنیشنل بیکلریٹ (IB) ڈپلومہ کے حصول کے لیے پڑھیں،خدمت خلق میں مصروف رہیں اور اس حوالے سے تبادلہ خیال کریں کہ کس طرح دنیا کو ایک بہتر رہنے کی جگہ بنا سکے۔
