کلچرل اینڈ میوزیکل آرٹسٹس ایسوسی ایشن چترال کے زیر اہتمام ثقافتی مجلس کا انعقاد

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس) کلچرل اینڈ میوزیکل آرٹسٹس ایسوسی ایشن چترال کے زیر اہتمام منعقدہ ثقافتی مجلس میں چترال کے پرانے فنکاروں مرز ا علی جان اور با با فتح الدین کے ساتھ نئے فنکاروں انصار نعمانی نے فن کا مظاہرہ کرکے محفل سے زبردست داد وتحسین وصول کی۔ مقامی ہوٹل میں منعقد ہونے والی اس محفل موسیقی میں ڈپٹی کمشنر چترال اسامہ احمد وڑائچ مہمان خصوصی تھے جس نے چترال کے عوام کا پولو کے کھیل اور موسیقی کے ساتھ لگاؤ اور وابستگی کی داد دیتے ہوئے کہاکہ یہ زندہ دل لوگوں کی نشانی ہے جوکہ ڈھیر سارے مسائل کے ساتھ ساتھ کھیل اور موسیقی کو ہاتھ سے جانے نہیں دیتے ۔ انہوں نے کہاکہ چترالی موسیقی کی الگ پہچان اور تشخص ہے جس کے بول نہ جاننے والے اس سے اسی طرح لطف اندوز ہوسکتے ہیں جس طرح اس زبان کا بولنے والا کرسکتا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ چترال میں پولو اور ثقافت کی ترویج وترقی کے لئے ضلعی انتظامیہ ٹھوس قدم اٹھانے اور ان کی حوصلہ افزائی میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی۔ انہوں نے 26مارچ کو ضلعی انتظامیہ کی طرف سے ثقافتی شو منعقد کرنے اور پولو میچ کا اہتمام کروانے کا اعلان کیا۔انہوں نے ایسوسی ایشن کے چیرمین مہتاب ضیاب کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہاکہ چترالی موسیقی اور فنکاروں کی حوصلہ افزائی کے لئے ان کا قدم بہت ہی قابل قدر ہے ۔ اس موقع پر ایس آر ایس پی کے ڈسٹرکٹ پروگرام منیجر طارق احمد ، نئے تعینات ہونے والے اے۔ سی چترال الطاف احمد کے علاوہ اے۔سی دروش بشارت احمد اور ایڈیشنل اے۔سی چترال عبدالاکرم بھی موجودتھے۔مہمان خصوصی کی رخصتی کے بعد چترال میں نجی دورے پر آئے ہوئے صوبائی وزراء امتیاز شاہد قریشی اورڈاکٹر امجد افریدی اور کرک سے تعلق رکھنے والے ایم پی اے اور پی ٹی آئی کے رہنما گل صاحب خان خٹک بھی اس شو میں شرکت کی اور چترالی موسیقی کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔اس ثفافتی شو میں تواکل خان ظفر حیات اور حسیب نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔