تازہ ترین

ڈسٹرکٹ جوڈیشری اسٹاف میں پہلی دفعہ خواتین کی تعیناتی خوش آئند ہے۔نیاز اے نیازی ایڈکیٹ

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)انسانی حقوق فاونڈیشن چترال کے چیئرمین اور معروف قانون دان نیاز اے نیازی ایڈوکیٹ نے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ پہلی مرتبہ چترال کے جوڈیشری میں خواتین اسٹاف کی تعیناتی ایک اچھا اقدام ہے۔اُنہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج چترال سلطان احمد ترین نے خواتین اسٹاف تعینات کیے ہیں۔اور کوٹہ پر عمل درآمد کرکے دوسرے محکموں کے لئے ایک مثال قائم کیا ہے۔دوسرے محکموں کو بھی خواتین کے کوٹہ پر عمل کرنا چاہیئے۔اُنہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ جوڈیشری میں چار خواتین اسٹاف کی تعیناتی خواتین کے عالمی دن کے موقع پر چترالی خواتین کے لئے ایک قیمتی تحفہ ہے۔نیاز اے نیازی نے کہا جوڈیشری میں خواتین اسٹاف کی بھرتی سے خواتین سائلین کو آسانی ہوگی۔

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔