چترال لوئر

ارندوگول کمسئی روڈ کی پہلی قسط کنٹریکٹر کمپنی کوادا کی گئی

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)ارندو گول کمسئی روڈ SRSP PATRIP Projectچترال کی تعاون سے پراجیکٹ کی پہلی قسط ایک کروڑ 27لاکھ،دس ہزار دوسوسات روپے کی چیک امیر مقام کنسٹرکشن کمپنی کو ریلز کی گئی۔اس سلسلے میں ہیڈکوارٹر چترال سکاؤٹس میں ایک تقریب منعقدہوئی جسکے مہمان خصوصی کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس کرنل نظام الدین شاہ تھے۔اُنہوں نے مذکورہ کمپنی کے نمائندے جاوید خان کو چیک حوالہ کیا ۔اس پراجیکٹ کے تحت ارندو گول کمسئی تک14.5کلومیٹر طویل روڈ تعمیر کی جائے گی جبکہ 5.5کلومیٹر روڈ مشادام گاؤں تک تعمیر کی جاچکی ہے۔یاد رہے اس روڈ کا باقاعدہ افتتاح مارچ2015میں جی او سی 17Divمیجر جنرل جاوید بخاری نے کیا تھا۔اس موقع پر PATRIP SRSPچترال منیجر انجینئر خادم اللہ بھی موجود تھے۔کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس نے SRSPچترال کی طرف سے کی گئی کوششوں کو سراہا اور اسے ارندو گول کے علاقے کی ترقی وتعمیر کا سبب قرار دیا۔جس سے علاقے میں خوشحالی آئیگی اور علاقے کی پسماندگی دور ہونے میں مدد ملے گی۔
اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

متعلقہ

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى