تازہ ترین

آنے والے انٹرا پارٹی الیکشن میں نوجوان ہی عہدوں پر کامیاب ہو نگے۔ظفریاب خان

پشاور (پ ر)پاکستان تحریک انصاف متحدہ عرب امارات کے صدر اور انٹرا پارٹی الیکشن میں صوبائی صدارت کے امیدوار ظفر یاب خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی ممبر شپ کامیابی سے جاری ہے کے پی کے کہ لاکھوں نوجوانوں نے پی ٹی آئی کی ممبر شپ حاصل کی ہے نوجوان آگے آ رہے ہیں آنے والے انٹرا پارٹی الیکشن میں نوجوان ہی عہدوں پر کامیاب ہو نگے انٹرا پارٹی الیکشن میں پارٹی کے قوائد وضوابط کی پاسداری ہر کارکن پر لازم ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ممبر شپ مہم کے سلسلے میں پارٹی کارکنان اور نوجوانوں سے ملاقات میں کیا انہوں نے کہا کہ نوجوان پارٹی کا قیمتی سرمایہ ہے انٹرا پارٹی الیکشن میں نوجوان امیدوار بڑی تعداد میں سامنے آ ئینگے انہوں نے کہا کہ آنے والے الیکشن میں کامیابی پیسے کہ زور پر نہیں کارکردگی کی بنیاد پر ہو گی انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو طاقت ور بنا کر ممبران اسمبلی کو ان کا خادم بنا ئیں گے انہوں نے پارٹی کارکناں اور نوجوانوں پر زور دیا کہ ممبر شپ مہم اور انٹرا پارٹی الیکشن میں صالح اور دیانتدار قیادت کے انتخاب کیلئے کمپےئن چلائیں تاکہ پارٹی عہدوں پر کارکنان کے مشکلات سے باخبر افراد ہی منتخب ہو سکے۔


اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

متعلقہ مواد

اترك تعليقاً

إغلاق