ٓٓایم پی ایز چترال کا وزیراعلیٰ کے پی کے پرویز خٹک سے خصوصی ملاقات

پشاور (نمائندہ چترال ایکسپریس )چترال سے رکن صوبائی اسمبلی سلیم خان اورسیدسردارحسین شاہ نے گذشتہ روزپشاورمیں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویزخٹک سے خصوصی ملاقات کی اور اُن کو چترال میں گذشتہ سال سیلاب سے درپیش مسائل اورمشکلات سے آگاہ کیا۔جس پروزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویزخٹک نے انفراسٹرکچرکی تسلی بخش بحالی کے لئے 65کروڑروپے خصوصی فنڈزدینے کااعلان کیا اورایم پی ایز کی دعوت پر مارچ کے آخرمیں چترال آنے کابھی وعدہ کیا۔وزیراعلیٰ پرویزخٹک نے کہاکہ صوبائی حکومت چترالی عوام کے تمام دکھ درد میں ان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ چترال میں انفرا سٹر کچر کی بحالی کے لئے جنگی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جائیں گے کیونکہ سردیوں کا موسم میں تعمیراتی کاموں کے لئے موزوں نہیں۔اب تمام ترقیاتی اوربحالی کے کام شروع کیے جائینگے ا ورمون سون سیزن سے قبل بحالی کے کاموں کو پایہ تکمیل تک پہنچایاجائے گا۔چترال سے رکن صوبائی اسمبلی سلیم خان اورسیدسردارحسین شاہ نے کہاکہ چترال میں سیلاب کے بعد زلزلے کی آفت نے چترال کے عوام کی مشکلات کو بڑ ھا دیا جسکے بعد توجہ سیلاب سے ہٹ کر زلزلہ زدگان کی طرف مبذول ہوگئی تھی۔قدری آفات کے بعدتمام سرکاری اورغیرسرکاری ادارے سرعت کے ساتھ کام کرتے ہیں۔انہوں نے مزیدکہاکہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی طرف سے دیے گئے 650ملین روپے کی پی سی ون تیارکررہے ہیں ۔محکمہ سی اینڈ ڈبلیواورٹی ایم اوکے زریعے ٹینڈرکیاجائے گااوربہت جلدمتاثرہ علاقوں میں بحالی کے کام شروع کیے جائینگے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔