تازہ ترین

چترال میں گذشتہ رات سے وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری

چترال ( نمائندہ چترال ایکسپریس ) چترال میں گذشتہ رات سے لوئر چترال میں وقفے وقفے سے ہلکی بارش ہوئی جبکہ اپر چترال کے مقامات مستوج ، تور کہو اور موڑکہو تاحال بارش سے محروم رہے ۔ لواری ٹاپ پر بارش اور ہلکی برفباری ہوئی ۔ جس کے نتیجے میں جمعرات اور جمعہ کی رات سے چترال سے پشاور اور پشاور سے چترال آنے والی ٹریفک عارضی طور پر بند ہو گئی ۔ تاہم جمعہ کے روز شیڈول ہونے کی وجہ سے مسافروں کو چھ سات گھنٹوں کے انتظار کے بعد ٹنل سے گزرنے کی اجازت دی گئی ۔ چترال میں گذشتہ سالوں کی نسبت بارش اور برفباری انتہائی طور پر کم ہوئی ہے ۔ او ر پہاڑوں پر برف کا ذخیرہ نہ ہونے کے برابر ہے ۔ لواری ٹاپ جہاں گرمیوں کے موسم میں سالانہ ہزاروں ٹن قدرتی برف چترال سے مردان تک سپلائی کی جاتی ہے ۔ اس مرتبہ انتہائی کم ہے ۔ اور مین روڈ کے ساتھ سابقہ کی طرح برف کے تودوں کے سٹاک بالکل نظر نہیں آتے ۔ اس وجہ سے موسم میں غیر معمولی گرمی کی شدت ابھی سے شروع ہوئی ہے ۔ اور مقامی لوگوں کے مطابق درختوں ،پودوں اور دیگر سبزیوں کی نشو نما میں ایک مہینے کا فرق پایا جاتا ہے ۔ ایک بزرگ شخصیت غلام نبی نے میڈیاکو بتایا ۔ کہ چترال میں خوبانی کے درخت عام طور پر مارچ کی 20تاریخ کے بعد پھول ( اسپرو ) دیتے تھے ۔ جبکہ امسال فروری کے آخری ہفتے سے پہلے ہی کونپلیں نکل آئیں ۔ جو کہ چترال میں موسمیاتی حدت کو عیاں کرتا ہے ۔ اور یہ کوئی نیک شگون بات نہیں ہے ۔ چترال کے تمام علاقوں خصو صا ، اورغوچ ، چترال خاص ، موڑکہو ،تورکہو اور مستوج کے علاقوں میں بارش کا شدت سے انتظار ہے ۔ جبکہ چترال کے اوپر گہرے بادل ہونے کے باوجود بالائی چترال کے زیادہ تر مقامات میں بارش نہیں ہوئی ہے ۔ جس کے نتیجے میں گندم کی فصل کو ناقابل تلافی نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے ۔ جبکہ پانی نہ ہونے کے باعث دیگر سبزیات کی افزائش مشکل نظر آتا ہے۔ کیونکہ چترال کے بہت سے علاقوں میں بارانی آراضی سے فصلیں حاصل کی جاتی ہیں ۔ اور بارش نہ ہونے یا کم ہونے کی صورت میں فصلوں کو درکار پانی میں کمی آئے گی ۔ اور فصل پکنے سے پہلے ہی سوکھ جانے کے خدشات ہیں ۔

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔