محکمہ تعلیم چترال میں170نئے اساتذہ کی تقرری عمل میں آئی۔

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)محکمہ تعلیم مردانہ چترال کی طرف سے جاری کردہ ایک پریس ریلیز کے مطابق گورنمنٹ پرائمری ،مڈل ہائی اور ہائیر سکینڈری سکولوں میں112پی۔ایس۔ٹیز،41سی،ٹی،7عربک ٹیچرز،7تھیالوجی ٹیچرز(ٹی۔ٹی)اور ڈرائنگ ماسٹرز (ڈی۔ایم)کی تقرری عمل میں آئی۔ان اساتذہ نے این ٹی ایس ٹیسٹ پاس کرکے تقرری کیلئے کوالیفائی کیئے۔محکمہ تعلیم چترال مردانہ چترال کی طرف سے ان کی اسناد کی چھان بین کرکے ان اساتذہ کو مختلف سکولوں میں تقرر کرنے کا حکم جاری کیا گیا۔170اساتذہ کی حالیہ تقرری سے گورنمنٹ بوائز سکولوں میں اساتذہ کی کمی دور ہوگی۔یہ اساتذہ اعلیٰ تعلیم یافتہ ہیں اور اکثریت ماسٹرزڈگری ہولڈرزہیں۔
اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔