تازہ ترین

سابق ڈی سی چترال امین الحق نے چترال میں اپنے دوران ملازمت کر پشن کا ریکارڈ توڑا۔صدر آئی ایس ایف چترال

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس) نذیر احمد صدر( آئی ایس ایف) ضلع چترال نے مقامی میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ آج کل جماعت اسلامی نے کرپشن فری کا نعرہ لگا کے واضح کر دیا کہ جس کا جتنا بس چلے وہ اتنا ہی کرپشن کرتا ہے۔اور جماعت اسلامی ہمیشہ اسلام کے نام پر لوگوں کو بے و قوف بناتی چلی آرہی ہے۔ اگر یقین نہیں آتا تو چترال میں رکن جماعت اسلامی سابق ڈی سی چترال امین الحق نے چترال میں اپنے دوران ملازمت  کر پشن کا ریکارڈ توڑااور اب دوسرے ضلع میں آرام کررہے ہے۔اس کے علاوہ کئی دوسرے رکن جماعت اسلامی بھی چترال میں مو جیں کر رہے ہیں۔ لیکن کیا مجال کہ اتحادی حکومت اس معاملے میں دلچسپی لے۔ اُنہوں نے کہا کہ PTI کی صوبائی حکومت نے اپنے اتحادی کو چترال لیز پر دے رکھا ہے۔اور اس وجہ سے جماعت اسلامی آج کل کرپشن فری یعنی کہ چترال میں ہر کسی کو یہ آپشن حاصل ہے کہ حصہ بقدرِ جثہ کرپشن کریں کوئی پو چھنے والا نہیں۔نذیر احمد نے کہا کہ ایسی تحریکوں سے اور اللہ پاک جماعت اسلامی والوں کو اپنے منشور کے اُوپر عملدرآمد کرنے کی تو فیق عطا ء فرمائیں ۔اگر واقعی جماعت اسلامی کرپشن سے پاک پاکستان چاہتی ہے تو جماعت کو چاہیئے کہ حق کا ساتھ دیں اوراحتساب کے عمل میں اپنی پارٹی کے کارکنوں کا بھی احتساب کریں، سابق ڈی سی امین الحق کو قانون کے کٹہرے میں لا کر قانون کے مطابق انکا احتساب کیا جا ئے ۔خالی کرپشن فری کا نعرہ لگانے سے کچھ نہیں ہوگا۔ اور نو جوانوں کو گمراہ کر نا چھوڑ د یں۔اُنہوں نے کہا کہ نو جوانوں پر بھی یہ فرض ہے کہ زمینی حقائق سے واقف ہو کر سچ اور اُصولوں پرمبنی ہر آواز اور تحریک کا بلا تفریق ساتھ دیں پھر جا کے کہیں کرپشن سے پاک معاشرے کا خواب پورا ہو گا۔

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔