تازہ ترین

لواری ٹنل کے قریب زیارت کے مقام پر گاڑی کو حادثہ /دو افراد زخمی

دروش(نمائندہ چترال ایکسپریس) لواری ٹنل کے قریب زیارت کے مقام پر ٹریفک حادثے کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق ایک سوزوکی جیب (جمنی)نمبر PS-1790 دیر سے چترال آرہی تھی کہ لواری ٹنل سے گزر کر زیارت کے قریب مشین چڑھائی کے مقام پر حادثے کا شکار ہوگئی جسکے نتیجے میں گاڑی میں سوار دوافراد زخمی ہو گئے۔ زخمی ہونے والے افراد مزمل عباس ولد اللہ یار سکنہ جھول پور تاندلیانوالہ ضلع فیصل آباد اور شاہد ندیم ولد نذیر احمد سکنہ چک نمبر پی 251ضلع رحیم یار خان بتائے گئے ہیں۔ ایک زخمی مزمل عباس کی حالت تشویشناک ہے ۔ حادثے کا شکار ہونے والے دروش میں ایک نجی کمپنی کے ساتھ ایکسکویٹر آپریٹر کے طور پر کام کررہے تھے اور دیر سے دروش آرہے تھے۔ گاڑی ڈرائیور حبیب اللہ سکنہ لوٹکوہ گاڑی سے چھلانگ لگاکر اپنی جان بچانے میں کامیاب ہوگئے۔

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔