تازہ ترین

گورنمنٹ ہائی سکول چترال کے اولڈ بوائز ایسوسی ایشن کے لئے امیر خان میر سرپرست اعلیٰ مقرر

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس) 1936ء میں قائم ہونے والی چترال کی سب سے پہلی درسگاہ گورنمنٹ ہائی سکول چترال کے اولڈ بوائز ایسوسی ایشن کے لئے امیر خان میر کو سرپرست اعلیٰ، عیدالحسین کو صدر، شہزادہ تنویر الملک کو جنرل سیکرٹری، ناصر احمد کو نائب صدر ، محمد عرفان کو خزانچی اور ظہیر الدین کو سیکرٹری کوارڈینیشن مقرر کردیا گیا جبکہ کرنل (ریٹائرڈ) سردار محمدخان، عبدالولی خان عابد ایڈوکیٹ، ڈاکٹر عنایت اللہ فیضی، کرنل (ریٹائرڈ) ڈاکٹر فضل رحیم، گل مراد خان حسرت، مولا نگاہ پر مشتمل ایگزیکٹیو کمیٹی تشکیل دی گئی ۔ اتوار کے روز چترال کے ایک مقامی ہوٹل میں سکول کے سابق طلباء کے منعقدہ اجلاس میں کہاگیا کہ چترال کی ترقی میں یہ سکول بنیادی کردار کا حامل ہے اور یہاں سے فارغ ہونے والوں کو ایک پلیٹ فارم پر لانے کی اشد ضرورت ہے جس کے لئے پہلے سے قائم اولڈ بوائز ایسوسی ایشن کو فعال بنانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے۔ اس موقع پر سکول کے 75سالہ تقریبات منعقد کرانے اور سابق طالب علموں کی یادوں اور تاثرات پر مشتمل کتاب کی اشاعت کا بھی جائزہ لیا گیا ۔ کرنل (ریٹائرڈ ) سردار محمد خان کے زیر صدارت منعقدہ اس اجلاس میں کرنل ڈاکٹر فضل رحیم، مولانگاہ نگاہ، شہزادہ تنویر الملک، محمد عرفان ، عبدالولی خان عابد ایڈوکیٹ، گل مراد خان حسرت، ناصر احمد خان، شہزادہ مبشر الملک اور ظہیرالدین شریک تھے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

مزید دکھائیں

متعلقہ آپڈیٹ

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
إغلاق