تازہ ترین

چترال میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کو شفاف بنانے کے لئے ایک کمیٹی تشکیل دی جائے۔صفت ذرین

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس )پاکستان مسلم لیگ(ن) ضلع چترال کے جنرل سیکرٹری صفت ذرین نے وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف اورچیئرپرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام ماروی میمن سے اپیل کی ہے کہ ضلع چترال میں تقریباً20فیصد لوگ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے حقدار ہیں مگر تقریباً5فیصد لوگ اس سے استفادہ حاصل کررہے ہیں ان میں سے اکثریت غیر مستحق ہیں۔اکثر مستحق لوگ اس سے محروم ہیں۔اُنہوں نے وزیراعظم پاکستان اور چیئرمین بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام ماروی میمن سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ ضلع چترال میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کو شفاف بنانے کے لئے ایک کمیٹی تشکیل دی جائے تاکہ یہ کمیٹی شفاف طریقے سے انکوائری کرکے غیر مستحق افراد کو اس پروگرام سے نکال کر غریب مستحق لوگوں کو اس پروگرام میں شامل کرے۔
اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
اظهر المزيد

مقالات ذات صلة

اترك تعليقاً

إغلاق