پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت چترال یوینورسٹی کے قیام کے لئے سنجیدہ ہے۔سید احمد خان

چترل(نمائندہ چترال ایکسپریس) مسلم لیگ (ن) کا ایک وفد ضلعی صدر سیدا حمد خان کی قیادت میں عبدالولی خان یونیورسٹی کیمپس چترال کا دورہ کیا۔ پارٹی کے جنرل سیکرٹری صفت زرین،پارٹی ترجمان نیاز اے نیازی ایڈوکیٹ اور تحصیل چترال کے صدر محمد کوثر ایڈوکیٹ اُن کے ہمراہ تھے۔کیمپس کے کوارڈنیٹر ضیاء الرحمن اور ایڈمن افیسر محمد حسن شامیر نے کیمپس کے مختلف شعبہ جات اور طلباء کیلئے کیمپس میں موجود تعلیمی سہولیات کے بارے میں وفد کو بریفنگ دی۔بعد میں کیمپس کے اڈیٹوریم میں بڑی تعداد میں طلباء سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی صدر سیدا حمد خان ،جنرل سیکرٹری صفت ذرین،پارٹی ترجمان نیازاے نیازی ایڈوکیٹ اور تحصیل صدر محمد کوثر ایڈوکیٹ نے اپنے خطاب میں کہا کہ مسلم لیگ (ن) کیab.wali حکومت چترال یونیورسٹی کے قیام کے لئے سنجیدہ ہے اور بہت جلد گورنر خیبر پختونخواہ چترال آکر یونیورسٹی کی منظوری دے گا۔اس سلسلے میں وفد کابہت جلد گورنر خیبر پختونخواہ سے ملاقات کے لئے جانے کا پروگرام ہے۔مقررین نے کہا چترال میں 42ڈگری کالجز،70سے زیادہ کالجز اور ہرسال 20ہزار سے زیادہ یونیورسٹی طلباء وطالبات کی موجودگی میں چترال یونیورسٹی کا قیام چترال کے طلباء و طالبات کا بنیادی آئینی حق ہے ۔اُنہوں نے کہا کہ چترال کے منتخب نمائندوں کو یہ کام بہت پہلے کرنا چاہیئے تھا مگر اُن کی سستی کی وجہ سے چترال کے نوجوان اس بنیادی حق سے محروم ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ ہرسال 10سے15کروڑ روپے اعلیٰ تعلیم کی مد میں ضلع سے باہر منتقل ہورہا ہے۔مقررین نے عبدالولی خان کیمپس میں طلباء کودی جانے والی تعلیمی سہولیات،لائبریری،لیبارٹری،کمپیوٹر لیب،ہاسٹل اورٹرانسپورٹ جیسی سہولیات کی فراہمی پرخوشی اور اطمنان کا اظہار کیا۔پارٹی صدر سید احمد خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف چترال کی تعمیر وترقی اور خصوصاً اعلیٰ تعلیم کی سہولیات کی فراہمی میں بہت دلچسپی رکھتا ہے۔اُنہوں نے کہا وزیراعظم فیس معافی اسکیم میں چترال کے طلباء سے فیس نہیں لی جاتی ہے۔اس سے قبل کیمپس کے کوارڈنیٹر ضیاء الرحمن اور ایڈمن آفیسر محمد حسن شامیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کیمپس میں طلباء سے ایک پائی فیس بھی نہیں وصول نہیں کی جاتی ہے جبکہ سالانہ طلباء پریونیورسٹی کی طرف سے کروڑوں روپے خرچ کئے جاتے ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ عبدالولی خان یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر احسان علی چترالی طلباء کو سہولیات فراہم کرنے اور چترال کیمپس کو ترقی دینے میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں۔اڈیٹوریم میں موجود طلباء اور طالبات نے اس موقع پر’’ ہمیں یونیورسٹی چاہئیے‘‘ کے فلاک شگاف نعرے لگائیں۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔