بارشوں سے بند گرم چشمہ روڈ ہلکی ٹریفک کے لئے کھول دی گئی۔

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس) حالیہ بارش اور سیلاب کے نتیجے میں گزشتہ کئی دنوں سے ہرقسم کی ٹریفک کے لئے بند چترال گرم چشمہ روڈ کو ہفتے کی شام ہلکی ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا ہے جوکہ شاشا اور شوغور سمیت متعدد مقامات پر پہاڑی تودہ گرنے سے بلاک ہوگئی تھی۔ سی اینڈ ڈبلیو ڈویژن چترال کے ایگزیکٹیو انجینئر مقبول اعظم نے بتایا ہے کہ آئندہ دو سے تین روز کے اندر اندر گرم چشمہ روڈ کو بھاری گاڑیوں کے لئے بھی کھول دیا جائے گا جس کے لئے متعلقہ مشینری لگے ہوئے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ حالیہ بارشوں سے گرم چشمہ روڈ کو مختلف مقامات پر نقصان پہنچ گیا تھا لیکن بارشوں کا سلسلہ کم ہوتے ہوئے محکمے کے اہلکار موقع پر پہنچ کر کام کا آغاز کردیا ہے ۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔