تازہ ترین

چترال اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن اسلام آباد کی تقریب حلف برداری ۔

اسلام آباد( نمائندہ چترال ایکسپریس)اسلام آباد راولپنڈی میں زیر تعلیم چترالی طلبہ کے نمائندہ تنظیم’’چترال اسٹوڈنٹس ویلفئیر آرگنائزیشن اسلام آباد‘‘کے نو منتخب 16 رکنی کا بینہ نے حلف اٹھا لیا۔حلف برداری کی تقریب میں اسلام آباد راولپنڈی میں زیر تعلیم چترالی طلبہ کے علاوہ اسلام آباد میں مقیم چترالی باشندوں کی کثیر تعداد نے شر کت کیں۔اس موقع پر شہزادہ امان الرحمن مہمان خصوصی تھے جنہوں نے نو منتخب کابینہ سے حلف لیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی شہزادہ امان الرحمن نے کہا کہ نوجوان ہمارا آثاثہ ہیں اور ملک و قوم کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ تعلیم کے حصول کی طرف توجہ دیں اور اپنے والدین کے توقعات پر پورا اتریں اور اسکے ساتھ ساتھ سماجی خدمات میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ انہوں نے اپنی طرف سے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایسوسی ایشن کے سرپرست قاضی فضل الٰہی نے کہا کہ ایسوسی ایشن خود کو چند امور،ثقافتی تقاریب وغیرہ تک محدود نہ رکھے بلکہ نوجوانوں پر لازم ہے کہ وہ اس پلیٹ فارم کو مختلف خدمات کے لئے استعمال کریں۔انہوں نے کہا کہ چترال کے سیاسی نمائندگا ن میں صرف شہزادہ محی الدین واحد نمائندے تھے جو ہر وقت اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشنوں کی سرپرستی کرتے رہے مگر موجودہ نمائندگان اس سے عاری ہیں۔ایسوسی ایشن کے صدر رضوان الملک نے استقبالیہ خطا ب میں کہا وہ طلباء کے فلاح و بہبود کے لئے اپنی بساط کے مطابق کام کر ینگے۔انہوں نے کہا کہ پچھلے سال قدرتی آفات کے بعد خیبر پختونخوا کے تعلیمی اداروں میں جس طرح چترالی طلبہ کے فیس معاف کئے گئے ہیں اسی طرح راولپنڈی اور اسلام آباد کے مختلف تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم طلبہ کے فیسوں کی معافی کے لئے کام شروع کیا گیا ہے اور انشاء اللہ یہ مسئلہ حل کیا جائیگا۔تقریب سے چترال کے سیاسی و سماجی شخصیت میجر ریٹائرڈ احمد سعید نے بھی خطاب کیا۔ایسوسی ایشن کے نو منتخب کابینہ میں رضوان الملک چیئرمین،ادریس احسان صدر،ممتاز علی سنئیر نائب صدر،ناصرالملک جنرل سیکرٹری،نوید انجم جوائنٹ سیکرٹری،افگان فنا نس سیکرٹری،حنیف احمد نائب صدر راولپنڈی،عبد اللہ نائب صدر مدارس،رمیز نائب صدراسلام آباد،جنید ابن علی نائب چیئرمین،عظیم کلچرل سیکرٹری،خلیل اسپورٹس سیکرٹری،منیر نائب صدر کالجزز راولپنڈی،جواد اللہ میڈیا سیکرٹری جبکہ تنویر پروگرام کوآرڈنیٹرشامل ہیں۔درین اثنا پروگرام ختم ہونے کے بعد میوزیکل شو کا بھی اہتمام کیا گیا ہے جس میں ڈی جے اور چترال ڈول بھی شامل تھے۔



اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
اظهر المزيد

مقالات ذات صلة

اترك تعليقاً

إغلاق