چترال سے ساٹھ کلومیٹر دور کریم آباد سوسوم میں برفانی تودے کی زد میں آکرسکول کے چھ طالب علم سمیت سات افراد لا پتہ ہو گئے ہیں۔

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس) چترال سے ساٹھ کلومیٹر دور کریم آباد سوسوم میں سکول کے چھ طالب علم سمیت سات افراد لا پتہ ہو گئے ہیں ۔جن کی تلاش جاری ہے ،۔ تفصیلات کے مطابق پہاڑی علاقہ کریم آباد سو سوم میں امتحانی پرچہ دینے کے بعد چھ طالب علم سکول سے گھروں کو روانہ ہوئے اور راستے میں ایک اور شخص اُن کا ساتھی بنا۔ لیکن گھروں میں پہنچنے کی بجائے وہ راستے میں لاپتہ ہو گئے ۔ لا پتہ ہونے والوں میں عمران الدین ولد عظمت ، علی شان، عمران ولد افضل ، محمد الہی جماعت نہم اورفیض علی جماعت دہم ساکنان کریم آباد اور ارشاد احمد جماعت نہم اوررحمت بائے ولد آدینہ خان کا تعلق پرسان سے ہے ۔ممبر ڈسٹرکٹ کونسل کریم آباد محمد یعقوب خان نے میڈیا کو بتایا ، کہ حالیہ دنوں میں کریم آباد میں دو فٹ سے زیادہ برف پڑی ہے ،اور تمام پہاڑی راستے سفر کرنے کیلئے انتہائی خطرناک ہو چکے ہیں ،اور ہر وقت برف کے تودوں کے گرنے کا خطرہ رہتا ہے ۔ ہفتے کے روز مذکورہ طالب علم امتحانی پرچے کیلئے سکول گئے ، اور پرچہ دینے کے بعد گھروں کو روانہ ہوئے ،لیکن شام تک گھروں میں نہیں پہنچے جس پر اُن کی تلاش شروع ہوئی ، مگر رات دس بجے تک اُن کے بارے میں کوئی معلومات نہیں ملی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ و رثا اور گاؤں کے لوگوں نے یہ خدشہ ظاہر کیا ہے ۔ کہ وہ برف کے تودے کی زد میں آکر جان بحق ہوئے ہیں ۔جو تودہ ہفتے کے روز گرا تھا ۔ مقامی لوگوں نے برف کے تودے میں اُن کو تلاش کیا لیکن رات ہونے کی وجہ سے تلاش جاری نہیں رکھ سکے۔سات افراد کے لاپتہ ہونے پر علاقے میں انتہائی صدمے اور غم کا ماحول ہے ۔جبکہ موسم کی مسلسل خرابی کی وجہ سے اس پہاڑی علاقے کے لوگوں مزید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔