تازہ ترین

کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس کرنل نظام الدین شاہ کا ٹاون چترال کے تین گاؤں کا دورہ امدادی اشیاء تقسیم

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس) کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس کرنل نظام الدین شاہ نے ہفتے کے روز چترال شہر کے زلزلے سے متاثرہ تین گاؤں جغور،فیض آبادہون اور دنین میں متاثرہ خاندانوں میں چترال سکاؤٹس کو مختلف اداروں کی طرف سے فراہم کردہ سامان جس میں رضائیاں،کمبل،سویٹرز اور فوڈ پیکیجز شامل تھیں تقسیم کیے۔اس موقع پر علاقے کے معززین بھی موجودتھے۔جنہوں نے کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس کرنل نظام الدین کا شکریہ ادا کیا اور سیلاب و زلزلہ میں چترال سکاؤٹس کی طرف سے کیے جانے والے اقدامات کی تعریف کی۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس کی طرف سے چترال کے تمام متاثرہ علاقوں میں ارندو سے لیکر بروغل اور عشریت سے لے گرم چشمہ اور لاسپور کے علاقوں میں اس نوعیت کے سامان سیلاب وزلزلہ سے متاثرہ متاثرین میں تقسیم کیے گئے ہیں اور یہ سلسلہ آئیندہ بھی جاری رکھنے کا عزم کئے ہوئے ہیں۔

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔