تازہ ترین

کریم آباد سوسوم برفانی تودہ حادثے میں جان بحق دو افراد کی لاشیں نکال لی گئی۔

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس) ہفتے کے روز سوسوم کریم آباد میں برفانی تودہ گرنے کے افسوسناک واقعے میں ایک اطلاع کے مطابق 8افراد اور بعض اطلاعات کے مطابق6طلباء سمیت 11افراد برفانی تودے میں دب گئے۔طالب علم جوکہ سوسوسم امتحانی سنٹر میں جماعت نہم کا بورڈ کا سالانہ امتحان دینے کے بعد واپس اپنے گھر جارہے تھے کہ برفانی تودے کی زد میں آکر دب گئے۔اب تک چترال سکاؤٹس کے جوانوں ،چترال پولیس اور گاؤں کے لوگوں کی کوششوں سے مبشر ولد نورز اور رحمت بائے ولد ادینہ خان کی لاشیں برآمد کی جاسکی جبکہ دوسروں کی تالش جاری ہیں۔چترال سکاؤٹس نے 10سراغ رسان کتوں کے ساتھ مزید دستہ جائے حادثہ پر بھیج دیا ہے۔بورڈ کے سالانہ امتحانات مارچ کے مہینے میں ہوتے ہیں جو کہ چترال کے بالائی علاقوں میں موسم کے لحاظ سے سخت خطرناک ہوتا ہے۔ درین اثنا محکمہ تعلیم نے مزید امتحانات کیلئے سو سوم گاؤں سے متصل ہرت میں امتحانی سنٹر قائم کرنے کی منظوری دی ہے ۔ جبکہ ڈپٹی کمشنر چترال اُسامہ احمد وڑائچ نے صوبائی حکومت کی ہدایت کے مطابق اور ریلیف ایکٹ کے تحت جان بحق افراد کے لئے تین تین لاکھ روپے کا اعلان کیا ہے ۔ نو افراد کی ہلاکت کی وجہ سے پورے علاقے میں صف ماتم بچھی ہوئی ہے ۔جبکہ موسم کی مسلسل خرابی کی وجہ سے مزید جانی نقصانات کا خدشہ ہے ۔ درین اثنا چترال گرم چشمہ روڈ شغور کے مقام پر سلائڈنگ کی وجہ سے ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند ہو چکی ہے ۔ سڑک کی بندش سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ اہے ۔ اتوار کے روز چترال اور بالائی علاقوں میں پھر بارش اور برفباری ہوئی ۔

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔