تازہ ترین

فضل الٰہی خان پارلیمانی سکرٹری جنگلات و ماحولیات کے پے کے کا چار روزہ دورہ چترال

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس) پارلیمانی سیکرٹری جنگلات وماحولیات ایم پی اے فضل الٰہی خان 4روزہ دورے پر چترال میں پی ٹی ائی انٹرا پارٹی الیکشن کے حوالے سے بطور صوبائی اُمیدوار برائے صدارت دورہ کیا۔ اپنے دورے کے دوران وہ اپر چترال کے علاقے تور کہو ، موڑ کہو ، اور بونی کے علاوہ لو یئر چترال میں پریس کلب چترال ، اورغوچ، ٹاؤن چترال، ایون اور دروش میں کارکنوں سے خطاب کیا ۔اپنے دورے میں انہوں نے آئندہ کے لئے لائحہ عمل کا اعلان ذیل قرارداد کے ساتھ کیا ۔ کہ کارکنوں کی حوصلہ افزائی کے لئے ہر ممکن کوشش کا عہد ،ڈرائنگ روم کی سیاست کو دفن کرنے کے ساتھ پارٹی کو جوڑنے کا وعدہ کیا۔اور سب سے اہم بات کہ پارٹی میں سادگی کو فروغ دینے پر زور دیا۔اس کے علاوہ پورے خیبر پختونخواہ میں ایک ایسے کمپلین سل کے قیام کا فیصلہ کیا کہ جہاں کہیں بھی کارکن کی حوصلہ شکنی ہو گی تو ایک گھنٹے کے اندر اندر مثبت کاروائی عمل میں لائی جا ئے گی۔ فضل الٰہی خان کے حالیہ دورے پر چترال میں پچھلے ڈھائی سال سے پی ٹی آئی کے لاوارث کارکنوں کے اندر پھر سے ایک اُمید اور حوصلہ ابھر آئی ہے ۔ اس دوران مختلف یو سی میں بہت سے لوگوں اور نو منتخب بلدیاتی ممبران نے پی ٹی آئی میں شمولیت کی اور انٹرا پارٹی الیکشن اور فضل الٰہی کا ساتھ دینے کا وعدہ کیا۔پی ٹی آئی ضلع چترال کے کارکنوں نے محسوس کیا کہ فضل الٰہی نے سخت موسمی حالات کے باوجود چترال کے طول و عرض پہنچ کر پارٹی کے منشور کو واضح کیا جس سے پاکستان تحریک انصاف کی مقبولیت کے گراف میں بہت اضافہ ہوا۔ ورکروں نے انہیں انٹرا پارٹی الیکشن میں بھر پور تعاون کی یقین دہانی کی۔

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔