جماعت اسلامی نے 23 مارچ کو یوم پاکستان کے موقع پرپولو گراونڈ میں جلسہ منعقد کریگی۔

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس) جماعت اسلامی نے 23 مارچ کو یوم پاکستان کے موقع پرپولو گراونڈ میں جلسہ منعقد کرنے کا پروگرام بنالیا ہے جس میں برصغیر پاک وہند کے مسلمانوں کے لئے اس دن کی اہمیت پر روشنی ڈالی جائے گی۔ جماعت اسلامی کے ضلعی امیر مولانا جمشید احمد کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق جلسہ سے پہلے ریلی نکالی جائے گی جوکہ جغور بکرآباد سے شروع ہوکر چیو پل اور بائے پاس روڈ سے ہوتاہوا جلسہ گاہ پہنچ جائے گا۔ اس موقع پر تحریک پاکستان کے کارکنان کو بھی مدعو کیا گیا ہے جنہوں نے مملکت خداداد کے لئے تحریک میں کسی نہ کسی طور پر حصہ لے لیا ہے۔ پریس ریلیز میں مزید کہا گیا ہے کہ جلسے کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئی ہیں اور پارٹی کے سینکڑوں کارکنان دن رات کوششوں میں مصروف ہیں تاکہ اس قومی دن کو شایان شان طور پر منایا جاسکے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔