ضلعی انتظامیہ کا ڈاکٹروں کے ساتھ نا روا اور ظالمانہ سکوک کسی بھی صورت برداشت نہیں کی جائیگی۔ ڈاکٹر برادری چترال

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس ) ڈی ایچ کیو ہسپتال چترال میں ڈیوٹی سر انجام دینے والے ڈاکٹروں کا ایک ہنگامی اجلاس منعقد ہوا جسمیں ڈاکٹر قاسم کے ساتھ ہونے والے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے نا روا، نا زیبا اور ظالمانہ سلوک کی پر زور مذمت کی گئی اور اس کے پس پردہ افراد کو قرار واقعی سزا دینے کا مطالبہ کیا گیا۔اجلاس میں ڈاکٹروں نے کہا کہ ڈاکٹر برادری دو دن سے بازوؤں پر کالی پٹی باندھ کر پُر امن احتجاج کر رہے ہیں اور اگر انکی شنوائی نہ کی گئی تو اس کے بُرے اثرات سامنے آسکتے ہیں یہ ا حتجاج پورے چترال کے ہسپتالوں تک پھیلا جا ئے گا۔لہذا ڈاکٹر قاسم کے ساتھ زیادتی کرنے والے افراد کو جلد از جلد قرار واقعی سزا دیا جا ئے تا کہ اُسکے ساتھ پیش آنے والے ناروا سلوک کا ازالہ ہو سکے۔یا درہے کہ آج سے 3 دن پہلے ضلعی انتظامیہ نے بروز شمشیر ڈاکٹر قاسم اور اسکے اہل خانہ کو ان کے گزیٹیڈ بنگلے سے زبر دستی نکالنے کی کو شش کی تھی جس پر ڈاکٹر برادری سر اپا احتجاج ہو ئے۔
اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔