چیپس کے زیر اہتمام شجر کاری اور پانی کا عالمی دن منایا گیا چترال

(نمائندہ چترال ایکسپریس) چیپس کے زیر اہتمام سال 2016 کی شجر کاری اور صفائی مہم کراچی، لاہور، اسلام آباد اور پشاور کے بعد اب چترال میں شروع ہو چکیں ہیں۔ 21 مارچ کو شجر کے عالمی دن کے موقع پر چیپس کے رضا کاروں نے AKHSS اور دولوموچ میں شجر کاری مہم کا اہتمام کیا۔22 مارچ کو پوری دنیا میں واٹر ڈے منایا جاتا ہے ۔ اس مناسبت سے چیپس نے چترال کے30 سکولوں میں اس دن کے حوالے سے آگاہی فراہم کیا۔۔ اس موقع پر اپنے پیغام میں چےئرمین چیپس رحمت علی جعفر دوست نے کہا کہ ماحول کو صاف رکھنا ہم سب کا اولین فریضہ ہے۔اور شجر کاری مہم میں چیپس چترال میں ایک لاکھ سے زائد پودے لگائے گی۔ انہوں نے حکومت سے اپیل کی کہ وہ ایسے بیج لوگوں کو فراہم کرے کہ جس سے چترال کے بنجر علاقوں میں کاشت کیا جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے چراگاہوں میں Grezeeing کو فوراٗ روکنا چاہئے ورناموسمیاتی تبدیلی کے اثرات چترال کے لئے بہت خطرناک صورت اختیار کر چکا ہے۔ پانی قدرت کا انمول عطیہ ہے ہمارے گلیشیرز کے تحفظ کیلئے بھی گریزنگ کو روکنا ضروری ہے۔ موسمیاتی تبدیلی کے چترال پر سنگین اثرات مرتب ہو رہے ہیں اگر ہم مزید تاخیر کریں گے تو ہمارے لئے چترال میں رہنے کے ایک انچ جگہ بھی نہیں بچے گی۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔