ایون بمبوریت روڈ ٹریفک کے لئے کھول دی گئی۔

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس) ایون بمبوریت روڈ کو ہر قسم کی موٹر گاڑیوں کی ٹریفک کے لئے کھول دی گئی جوکہ گزشتہ ہفتے برفباری کے نتیجے میں متعدد مقامات پر بند ہوگئی تھی۔ سی اینڈ ڈبلیوڈویژن چترال کے ایگزیکٹیو انجینئر مقبول اعظم نے میڈیا کو بتایاکہ کالاش وادیوں کو جانے والی اس حساس نوعیت کی روڈ کی موٹر گاڑیوں کے لئے بندش کی وجہ سے نہ صرف مقامی لوگ مشکلات میں مبتلاتھے بلکہ باہر سے آنے والے سیاح بھی وادی نہیں جاسکتے تھے۔ انہوں نے کہاکہ چترال بمبوریت روڈ کو ایون سے دوباژ اور شیخاندہ تک ضروری مرمت کے بعد دوبارہ اتوار کے دوپہر تک دوبارہ موٹر گاڑیوں کی ٹریفک کے قابل بنایا گیا ہے ۔ انہوں نے کہاہے کہ کالاش تہوار چیلم جوشٹ کی تیاریوں کی وجہ سے بمبوریت روڈ کو کھلا رکھنے کے لئے ہر ممکن کوشش کیا جائے گا۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔