تازہ ترین

لاہورپارک میں دھماکہ، 55 افراد ہلاک

لاہور(ویب ڈیسک)لاہور کے ایک تفریحی مرکز میں ہونے والے مبینہ خود کش حملے میں کم از کم 55 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

حکام کے مطابق دھماکا لاہور کے گلشنِ اقبال پارک میں اتوار کی شام ہوا۔ چھٹی کا دن ہونے کے سبب دھماکے کے وقت پارک میں لوگوں کا بہت رش تھا۔

ڈی آئی جی آپریشنز لاہور ڈاکٹر حیدر اشرف نے جائے وقوعہ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے تصدیق کی ہے کہ دھماکہ خود کش حملے کا نتیجہ ہے۔

انہوں نے بتایا کہ مبینہ خود کش حملہ آور نوجوان تھا جس نے پارک کے اندر ایک جھولے کے نزدیک خود کو دھماکے سے اڑایا۔

لاہور کے ‘ریسکیو 1122’ کے ترجمان جام سجاد حسین نے خبر رساں ادارے رائٹرز سے گفتگو میں بتایا ہے کہ ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں خواتین اور بچوں کی اکثریت ہے۔

ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو لاہور کے مختلف اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے جہاں ہنگامی حالت نافذ کردی گئی ہے۔

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔