تازہ ترین

دہشتگردوں نے میرے بچوں ، بیٹوں اور بیٹیوں کو نشانہ بنایا ہے ، ہمیں معصوم جانوں پر حملے سے پہلے دہشتگردوں تک پہنچنا ہوگا: وزیر اعظم

لاہور(ویب ڈیسک) گلشن اقبال میں دھماکے کے بعد وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں وزیر اعظم نواز شریف نے لاہور دھماکے اور دہشت گردوں کے خلاف جاری کاروائیوں کا جائزہ لیا۔اجلاس میں لاہور حملے کی تحقیقات میں پیش رفت سے متعلق وزیر اعظم کو بریفنگ دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نے اجلاس میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ گلشن اقبال کا حملہ دہشتگروں کی بذدلانہ سوچ کو ظاہر کرتا ہے۔ دہشتگردوں نے بچوں اور عورتوں کو اپنا نشانہ بنایا ہے۔ اور ہم اس کیلئے انہیں کبھی معاف نہیں کریں گے۔وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ بحیثیت قوم اور حکومت ہمیں مل کر دہشت گردی کے خاتمے کیلئے کام کرنا ہو گا اور ملک سے دہشت گردی کو جڑ سے ختم کرنا ہوگا ۔میاں محمد نواز شریف کا کہنا تھا کہ ہمارا ہدف دہشت گردی کے انفرا اسٹرکچر کا مکمل خاتمہ کرنا ہے۔

وزیر اعظم نے ہدایت دی کہ انٹیلی جنس ایجنسیاں اور سیکیورٹی ادارے اپنے روابط کو مزید مظبوط کریں اور صوبائی حکومتیں دہشتگردی کے خلاف مبینہ اطلاعات پر مبینہ کاروائیوں کو تیز کریں۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں نے ان کے بچوں، بیٹوں اور بیٹیوں کو نشانہ بنایا ہے اوراس سانحہ کے بعد دل خون کے آنسو رو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگرد ی کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے اور ان معصوم جانوں کا بدلہ لے کر چھوڑیں گے۔

وزیر اعظم نے زخمیوں کی عیادت کیلئے جناح اسپتال کا دورہ بھی کیا اور ان کے اہل خانہ کو تسلی دی اور جاں بحق ہونے والے افراد کے اہل خانہ سے افسوس کا اظہار بھی کیا.

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔