تازہ ترین

خلفاء راشدین کی وفات اور شہادت کو سرکاری سطح پر منانے کیلئے ضلع کونسل چترال میں قرارداد منظور کیا جائے۔

چترال ( نمائندہ چترال ایکسپریس ) اہلسنت الجماعت چترال کے ایک نمایندہ وفد نے ضلع ناظم چترال حاجی مغفرت شاہ سے ملاقات کی ۔ وفد میں مرکزی رہنما حافظ خوش ولی خان ،سرپرست اعلی مولانا سراج احمد ، جنرل سیکرٹری مولانا جاویدالرحمن اور دیگر رہنما شامل تھے ۔20160329_121213 وفد نے ضلع ناظم سے مطالبہ کیا ۔ کہ خلفاء راشدین کی وفات اور شہادت کو سرکاری سطح پر منانے کیلئے ضلع کونسل چترال میں قرارداد منظور کیا جائے ۔ ضلع ناظم نے کہا ۔ کہ خلفائے راشدین کی زندگی پورے مسلمانوں کیلئے مشعل راہ ہے۔اور وہ ہمارے محسن ہیں ۔ اس لئے سرکاری سطح پر اُن کے ایام کو منانے کے مطالبے کو ضلع کونسل کے اجلاس میں پیش کیا جائے گا ۔ انہوں نے یقین دھانی کرائی کہ 22جمادی الثانی کو ضلع کونسل چترال کے ہال میں منعقد ہونے والے کانفرنس میں بھی شرکت کریں گے ۔

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔