سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی بحالی کیلئے اسپیشل فنڈکی منظوری دی جائے۔سید خان لال

چترال ( نمائندہ چترال ایکسپریس)سابق ڈی پی او اور تحصیل کونسلر محمد سعید خان لال نے ایک اخباری بیان میں وزیر اعلی خیبر پختونخوا پرویز خٹک کی تو جہ ا س بات پر مبذول کر تے ہوئے کہا ہے ۔کہ گز شتہ سال کی سیلاب میں سب ڈوپژن مستوج سب سے زیا دہ متاثر ہوا تھا ۔ جن میں خا ص کر ریشن،رائین،مڑپ شامل تھے ۔حکومت نے متا ثرہ علاقوں کی بحالی کیلئے 29کروڑ روپے دیے تھے ۔ لیکن افسوس کا مقام ہے کہ یہ رقم مذکورہ علاقوں کی بحالی پر خرچ نہیں ہوئی ۔انہوں کہا ۔کہ اب بھی ریشن رائین اور مڑپ کے متاثرین بحالی کے منتظر ہیں انہوں نے وزیراعلی سے اپیل کی کہ مذکورہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی بحالی کیلئے اسپیشل فنڈکی منظوری دی جائے۔ انہوں نے موجود ہ ڈپٹی کمشنر اسامہ احمد وڑائچ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے حکومت سے اپیل کی ۔کہ ایسے دیانتدار اور مخلص افسرکی چترال جیسے پسماند ہ علاقے کی ضرورت ہے ۔اس لئے ان کی حوصلہ افزائی کے ساتھ ساتھ ان کی چترال میں تعینا تی کی مدت کو بڑھا یا جائے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔