تمام کمیونٹی بیسڈ آرگنائزیشن اور این جی او ز اور حکومتی اداروں کو ایک پیج پر لانے کی بھرپور کوشش کی جائے گی۔ضلع ناظم مغفرت شاہ

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس) ضلع ناظم چترال مغفرت شاہ نے کہا ہے کہ کوئی بھی ترقیاتی اور غیر ترقیاتی کام کرتے وقتDSC00417 اسٹیک ہولڈروں کو اعتماد میں لینا بنیادی کامیابی اور دیرپا اثرات مرتب کرنے کے لئے ضروری ہے کیونکہ کسی کمیونٹی کے لئے باہر سے سمت کا تعین کیا جائے تو اس میں اونر شپ کے احساس کا فقدان ہوگا جوکہ اس کی ناکامی کا سبب بنے گا اور این جی اوز ترقیاتی کاموں کے ساتھ روئیوں میں تبدیلی کے لئے بھی کام کررہے ہیں جس کی اپنی جگہ اہمیت ہے۔ جمعرات کے روز مقامی ہوٹل میں ساؤتھ ایشیاء پاک پارٹنرشپ کے زیر اہتمام ضلع کونسل کے ممبران کے لئے منعقدہ آواز فورم کی احتتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ روئیوں میں تبدیلی بھی اتنی ہی ضروری ہے جتنا کہ انفراسٹرکچر کی تعمیر کی اہمیت مسلم ہے اور یہ بات ایک حقیقت ہے کہ جب تک روئیے میں مثبت تبدیلی نہیں آتے ، اس وقت تک ترقی دیرپا اور پائیدار نہیں ہوسکتی اور اکثر این جی اوز اس پہلو پر کام کررہے ہیں جوکہ قابل ستائش ہے لیکن وقتی طورپر انہیں عوامی تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ضلع کونسل کے ممبران با صلاحیت افراد ہیں جوکہ ترقی کے لئے حکمت عملی مرتب کرنے کی اہلیت و صلاحیت رکھتے ہیں جن کو سماجی خدمات کی بہتری کے ہر عمل میں شریک کیا جانا چاہئے۔ انہوں نے خواتین کی ترقی کے حوالے سے کہاکہ ضلعی حکومت ہنرمندکی تربیت کے لئے آٹھ سے ذیادہ مراکز قائم کررہی ہے جن میں اب سنگ مرمر کے موزیک کی تربیت بھی دی جائے گی جوکہ جدید فیلڈ ہونے کی وجہ سے مارکیٹ میں اہمیت حاصل کرگئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں مغربی روایات کی اندھی تقلید سے گریز کرتے ہوئے ان کے انجام کار پر غور کرنا چاہئے جہاں معاشرہ خاندانی نظام کے ٹوٹ پھوٹ کی وجہ سے تنزل کا شکا رہے اورافراد طرح طرح کی پیچیدگیوں اور پریشانیوں سے دوچار ہیں اور دارالامان کے حوالے سے ہمیں اس کے مثبت اور منفی پہلوؤں کا موازنہ کرنا ہوگا۔ضلع ناظم نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ تمام کمیونٹی بیسڈ آرگنائزیشن اور این جی او ز اور حکومتی اداروں کو ایک پیج پر لانے کی بھرپور کوشش کی جائے گی تاکہ ان کی کوششوں اورجدوجہد کا جہت ایک ہو ۔ اس سے قبل نائب ضلع ناظم مولانا عبدالشکور ، ایس اے پی کے ڈسٹرکٹ کواڈینیٹر محمد اسماعیل ، ڈسٹرکٹ پروگرام افیسر روبینہ ، آواز ڈسٹرکٹ فورم کے صدر قاضی سجاد نے خطاب کیا اور فورم کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ اس فورم کے ذریعے معاشرے کے تما م ذمہ دار طبقوں کو مختلف مسائل پر رائے قائم کرنے کا موقع فراہم کیا جاتا ہے۔ ڈسٹرکٹ آواز فورم کے ممبر نیاز اے نیازی ایڈوکیٹ بھی اس موقع پر موجود تھے۔ فورم میں ممبران ضلع کونسل رحمت غازی خان، عبدالطیف، مولانا امین الحق، مولانا محمود الحسن اوردوسروں نے اپنے خ

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔