تازہ ترین

چترال جنالی کوچ لینڈکروزر حادثہ ایک جان بحق چار زخمی

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس) چترال سے 70کلومیٹر دور جنالی کوچ کے مقام پر ایک لینڈ کروزر جیپ حادثے کا شکار ہونے سے ایک شخص جان بحق اور چار زخمی ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی چترال کی کابینہ کے افراد جنرل سیکرٹری محمد حکیم ایڈوکیٹ ، صدر تحصیل چترال شریف حسین ، اورنائب صدر چترال بشیر احمد ،چیرمین مروئے احمد خان لینڈ کروزر نمبر PS 12میں موردیر موڑکہو میں سابق ایم اپی اے چترال ذین العابدین کی وفات پر تعزیت کے بعد واپس چترال آرہے تھے ۔ کہ جنالی کوچ میں گاڑی ایک کھائی میں جا گری ، جس کے نتیجے میں ریٹائرڈ صوبیدار سیداللہ ساکنہ چرون جان بحق اور دوسرے زخمی ہو گئے ۔ زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے ۔ حادثے کی وجہ تیز رفتاری بتائی جاتی ہے ۔ زخمیوں کو کوراغ کے مقامی ہیلتھ سنٹر میں ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد ڈی ایچ کیو ہسپتال چترال ریفر کردیا گیا ہے ۔
اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

متعلقہ مواد

اترك تعليقاً

إغلاق